Mr karachi

Call Directions Website Contact the business

Mr karachi Machinery broadcast Riyadh USA

14/10/2026

مصیبت پر کیا کہا جائے؟!جب اہلِ ایمان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ گھبرا کر ناشکری یا شکوہ نہیں کرتے، بلکہ اپنے ایمان کی...
26/09/2026

مصیبت پر کیا کہا جائے؟!

جب اہلِ ایمان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ گھبرا کر ناشکری یا شکوہ نہیں کرتے، بلکہ اپنے ایمان کی حقیقت کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں:

﴿إِنَّا لِلَّهِ﴾
ہم اللہ ہی کے بندے اور اسی کی ملکیت ہیں؛ ہماری جان، مال، اولاد اور تمام نعمتیں اسی کی عطا ہیں، لہٰذا وہ اپنی حکمت کے مطابق جس طرح چاہے آزمائے۔

﴿وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾
اور ہمیں بالآخر اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے؛ دنیا عارضی ہے، اصل زندگی آخرت کی ہے، جہاں صبر کا اجر ملے گا۔♥️🌺🥀

22/08/2026

Allah ho akbar

12/08/2026

📘 سنت کی پیروی اور بدعت سے اجتناب

◈ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:

عطس رجل إلى جنب ابن عمر، فقال: الحمد لله والسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال ابن عمر: وأنا أقول: الحمد لله والسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم، ولكن ليس هكذا أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نقول إذا عطسنا، أمرنا أن نقول: الحمد لله على كل حال

ترجمہ:
”سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں بیٹھے ایک آدمی نے چھینک لی اور کہا:

الحمد لله والسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام ہو۔

اس پر سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں بھی اللہ کی تعریف کرتا ہوں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجتا ہوں، لیکن اس موقع پر ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں نہیں سکھایا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں چھینک کے وقت یہ دعا سکھائی ہے:

الحمد لله على كل حال

”ہر حال میں تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔“

📖 سنن الترمذي: 2738، مسند الحارث بغية الباحث: 807، المستدرك على الصحيحين للحاكم: 265/4–266، شعب الإيمان للبيهقي: 8884، وسندہ حسن

امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے ”صحیح الإسناد“ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ”صحیح“ کہا ہے۔

حضرمی بن عجلان مولیٰ جارود کو امام ابن حبان رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے۔

📖 الثقات: 249/6

امام حاکم رحمہ اللہ نے اس حدیث کی سند کو صحیح قرار دیا ہے، جو کہ ان کی طرف سے توثیق ہے، جبکہ حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے انہیں صدوق کہا ہے۔

📖 الکاشف: 239/1

مستدرک حاکم میں حضرمی بن لاحق چھپ گیا ہے، جو کہ وہم ہے۔

امام طبرانی رحمہ اللہ کی مسند الشامیین: 323 میں حسن سند کے ساتھ اس کا ایک شاہد بھی موجود ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━

◈ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:

جاء ثلاثة رهط إلى بيوت أزواج النبى صلى الله عليه وسلم، يسألون عن عبادة النبى صلى الله عليه وسلم، فلما أخبروا كأنهم تقالوها، فقالوا: وأين نحن من النبى صلى الله عليه وسلم؟ قد غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، قال أحدهم: أما أنا؛ فإني أصلي الليل أبدا، وقال آخر: أنا أصوم الدهر ولا أفطر، وقال آخر: أنا أعتزل النساء، فلا أتزوج أبدا، فجاء رسول الله صلى الله عليه وسلم إليهم، فقال أنتم الذين قلتم كذا وكذا؟ أما والله، إني لأخشاكم لله وأتقاكم له، لكني أصوم وأفطر، وأصلي وأرقد، وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتي فليس مني

ترجمہ:
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس تین شخص آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا احوال معلوم کیا۔ جب انہیں بتایا گیا تو ان کے ردِ عمل سے یوں محسوس ہوا کہ شاید وہ اس عبادت کو کم سمجھ رہے ہیں۔

چنانچہ کہنے لگے: ہم کہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے ہیں؟ آپ کی تو اگلی پچھلی تمام لغزشیں اللہ نے معاف کر دی ہیں۔

ایک نے کہا: میں ہمیشہ کے لیے ساری رات جاگ کر نماز ادا کرنے کا معمول بناؤں گا۔

دوسرے نے کہا: میں ہمیشہ روزہ رکھا کروں گا اور کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

تیسرے نے کہا: میں عورتوں سے دور رہوں گا اور کبھی شادی نہیں کروں گا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تم ہی لوگوں نے فلاں فلاں بات کہی ہے؟

اللہ کی قسم! میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اس کا تقویٰ اختیار کرنے والا ہوں، لیکن میں روزہ رکھتا بھی ہوں اور چھوڑ بھی دیتا ہوں، رات کو نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور میں عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں۔

لہٰذا جو شخص میری سنت سے اعراض کرے، وہ مجھ سے نہیں۔“

📖 صحيح البخاري: 5053، صحيح مسلم: 1401

یہ حدیث صحیح بخاری حدیث: 7084 اور صحیح مسلم حدیث: 1847 میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی مروی ہے۔

➤ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ سنت کی پیروی ضروری ہے۔ اس میں کمی بیشی کرنا غلط ہے، ورنہ بظاہر نیک کام بھی بدعت بن جاتا ہے۔

━━━━━━━━━━━━━━━

◈ امام سفیان ثوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

لا يستقيم قول إلا بعمل، ولا يستقيم قول وعمل إلا بنية، ولا يستقيم قول وعمل ونية، إلا بموافقة السنة

ترجمہ:
”عمل کے بغیر محض زبانی دعوے کی کوئی حیثیت نہیں، اور نیت کے بغیر قول و عمل درست نہیں ہو سکتے، اور کوئی قول، عمل اور نیت اس وقت تک معتبر نہیں جب تک سنت کے موافق نہ ہو۔“

📖 حلية الأولياء لأبي نعيم: 32/7، وسندہ حسن

━━━━━━━━━━━━━━━

◈ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پہلے علمائے کرام کہا کرتے تھے:

الاعتصام بالسنة نجاة

”سنت کو مضبوطی سے تھامنا باعثِ نجات ہے۔“

📖 سنن الدارمي: 97، وسندہ صحیح

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری حصہ میں ہوتا ہے، اگر تم ان لوگوں میں شامل ہو سکو جو ا...
11/08/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری حصہ میں ہوتا ہے، اگر تم ان لوگوں میں شامل ہو سکو جو اللہ کو اس وقت یاد کرتے ہیں تو ہو جاؤ (ترمذی: ٣٥٧٩)

Allah  # viral
11/08/2026

Allah # viral

19/07/2026
16/07/2026

*السلام علیکم ورحمته اللّٰه وبرکاته 💫*

*DUROOD PAK REMINDER 🎗️🤍*

*`درود شریف جب زبان سے ادا ہوتا ہے دل گواہی دیتا ہے اور روح سکون محسوس کرتی ہے۔`*

*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا صَلَّــيْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*

*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلىٰ مُـحَمَّدٍ وَّ عَليٰٓ اٰلِ مُـحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَليٰٓ اِبْـرَاهِيْمَ وَ عَليٰٓ اٰلِ اِبْـرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّـجِيْدٌ*

*صلی اللّٰه علیه وآلهٖ واصحابه وسلم 🌻🤍*

السلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہاگر ہم چند سال پیچھے جائیں تو مکتب عمل کی فیس نہ ہونے کے برابر تھی یا بہت ہی کم تھی۔ ...
11/07/2026

السلام وعلیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
اگر ہم چند سال پیچھے جائیں تو مکتب عمل کی فیس نہ ہونے کے برابر تھی یا بہت ہی کم تھی۔ اس میں اضافے کا عمل مرحلہ وار شروع ہوا تھا۔
تاریخی طور پر مکتب عمل کی فیس میں تبدیلیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے
2012 سے پہلے (تقریباً مفت)
2012 سے پہلے غیر ملکی ملازمین کے لیے مکتب عمل کی کوئی خاص سالانہ فیس نہیں ہوتی تھی، صرف اقامہ کی معمولی فیس (650 ریال) اور انشورنس وغیرہ کے اخراجات ہوتے تھے۔

2012 سے 2017 تک (2,400 ریال)
سعودی حکومت نے غیر ملکی ملازمین پر 2,400 ریال سالانہ (200 ریال ماہانہ) فیس عائد کی تھی۔ یہ فیس ان کمپنیوں پر لاگو تھی جہاں غیر ملکیوں کی تعداد سعودیوں سے زیادہ تھی۔

2018 سے 2020 تک (بڑا اضافہ)
ویژن 2030 کے تحت فیس میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا گیا
2018 فیس بڑھا کر 4,800 ریال سالانہ کر دی گئی۔
2019 اسے مزید بڑھا کر 7,200 ریال سالانہ کر دیا گیا۔

2020 فیس اپنے موجودہ لیول یعنی 9,600 ریال سالانہ (800 ریال ماہانہ) تک پہنچ گئی۔

موجودہ صورتحال (2021 سے 2026)
اب پچھلے چند سالوں سے یہ فیس 9,600 ریال سالانہ پر ہے۔ اب اس میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا، بلکہ حکومت نے قسطوں میں ادائیگی (Quarterly Payment) کی سہولت دے دی ہے تاکہ کمپنیوں اور افراد پر بوجھ کم ہو جس کی وجہ سے اب آپ 3 یا 9 ماہ کی فیس بھی دے سکتے ہیں۔

پہلے یہ فیس واقعی بہت کم تھی (سالانہ 2,400 ریال یا اس سے بھی کم)، لیکن اب یہ بڑھ کر 9,600 ریال سالانہ تک پہنچ چکی ہے اور فی الحال اسی ریٹ پر برقرار ہے۔

2026 میں مکتب عمل (Work Permit) کی بنیادی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
یہ فیس اب بھی وہی ہے جو پچھلے چند سالوں سے چلی آ رہی ہے، یعنی 800 ریال ماہانہ یا 9,600 ریال سالانہ

انشورنس (Medical Insurance) کے ریٹس
2026 میں میڈیکل انشورنس کی قیمتوں میں کمپنیوں کی جانب سے کچھ تبدیلی آئی ہے۔ چونکہ اقامہ کی تجدید کے لیے انشورنس لازمی ہے، اس لیے مجموعی خرچہ (Total Cost) پہلے سے تھوڑا بڑھا ہوا معلوم ہو سکتا ہے لیکن یہ مکتب عمل کی فیس نہیں بلکہ انشورنس کی قیمت ہے۔

2026 کا فیس اسٹرکچر ایک نظر

| مدت | مکتب عمل فیس | اقامہ فیس (Jawazat)

3 ماہ | 2,400 ریال | 163 ریال
6 ماہ | 4,800 ریال | 325 ریال
9 ماہ | 7,200 ریال | 488 ریال
12 ماہ | 9,600 ریال | 650 ریال

سرکاری طور پر 2026 میں ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اگر آپ کا کفیل آپ سے زیادہ فیس مانگ رہا ہے، تو آپ اسے رقم السداد (Payment Number) دینے کا کہہ سکتے ہیں، جس سے آپ خود کسی بھی بینکنگ ایپ میں جا کر اصل سرکاری فیس چیک کر سکتے ہیں۔
سب سے اہم بات آزاد ویزوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے، پھر اقامہ، کفیل اور جرمانوں کی پریشانیاں اٹھانے سے بہتر ہے کہ نوجوان کوئی اچھا اسکل سیکھیں۔

✔ الیکٹریشن
✔ پلمبر
✔ ہیوی ڈرائیور
✔ ویلڈر
✔ AC ٹیکنیشن
✔ مشین آپریٹر
✔ میکینک
✔ کمپیوٹر اور ٹیکنیکل فیلڈز

آج سعودی عرب میں اسکلڈ ورکر کی قدر ہے۔
اچھی کمپنی میں اسکل کے ساتھ آئیں گے تو اکثر:
✅ اقامہ کمپنی دے گی
✅ انشورنس کمپنی دے گی
✅ ٹرانسپورٹ اور رہائش بھی مل سکتی ہے
✅ تنخواہ بھی بہتر ہوگی
✅ اور مستقبل بھی محفوظ ہوگا
یاد رکھیں آنے والا وقت صرف اسکلڈ لوگوں کا ہے، غیر ہنر مند افراد کے لیے حالات دن بہ دن مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ ⚠️


Address

Hasa
36312

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mr karachi:

Shortcuts

Share

Category