Mian and Associates

Mian and Associates Mian & Associates Provides services, relating to Income Tax, Sales Tax, PRA, Civil and Criminal Case

🌙 الوداع الوداع اے ماہِ رمضان"اے اللہ! ہم تجھ سے اس مبارک مہینے کی رخصت پر یہ دعا کرتے ہیں کہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتوں، ...
20/03/2026

🌙 الوداع الوداع اے ماہِ رمضان
"اے اللہ! ہم تجھ سے اس مبارک مہینے کی رخصت پر یہ دعا کرتے ہیں کہ ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتوں، روزوں اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرما۔"
آمین۔
دعا کا طالب:
تجمل اسلام ایڈووکیٹ

اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، اور علی رجانی صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو...
17/03/2026

اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، اور علی رجانی صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو اس ناگزیر نقصان کو صبر و ہمت کے ساتھ سہنے کی طاقت عطا فرمائے۔ (آمین)

آج رمضان المبارک کی 27ویں شب ہے، وہ عظیم رات جسے اللہ تعالیٰ نے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے
17/03/2026

آج رمضان المبارک کی 27ویں شب ہے، وہ عظیم رات جسے اللہ تعالیٰ نے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے

پٹواری اب ماسوائے وراثت بیع زبانی انتقال نہیں کر سکتانوٹیفکیشن جاری یہ نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی جانب سے، مورخہ...
30/12/2025

پٹواری اب ماسوائے وراثت بیع زبانی انتقال نہیں کر سکتا
نوٹیفکیشن جاری
یہ نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو، پنجاب کی جانب سے، مورخہ 30 دسمبر 2025، یہ حکم دیتا ہے کہ پنجاب میں زمین کی منتقلی کے بیشتر انتقالات زبانی لین دین کے بجائے باقاعدہ رجسٹرڈ دستاویز پر مبنی ہونے چاہئیں۔
اہم ہدایات
زبانی لین دین پر پابندی: وراثت کے معاملات کے علاوہ، کوئی بھی انتقال (ملکیت کے ریکارڈ میں تبدیلی) زبانی لین دین، بیان یا دعوے کی بنیاد پر درج یا منظور نہیں کیا جائے گا۔
وراثت کے لیے استثنا: وراثت سے متعلق انتقالات واحد استثنا ہیں اور قانون کے مطابق منظور ہوتے رہیں گے۔
رجسٹریشن کی ضرورت: زمین کے حقوق کی منتقلی، بشمول فروخت، رہن، تبادلہ، اور تحفہ (وراثت کے علاوہ)، ایک ایسی دستاویز پر مبنی ہونی چاہیے جو دی رجسٹریشن ایکٹ 1908 اور دی ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882 کے تحت باقاعدہ رجسٹرڈ ہو۔
نفاذ اور سزائیں: تمام ریونیو افسران اور اہلکاران کو ان ہدایات پر سختی سے عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قواعد کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فوری نفاذ: یہ نوٹیفکیشن 30 دسمبر 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہوا۔

30/12/2025

*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں انویسٹی گیشن اینڈ انٹیلیجنس ونگ کے قیام کا فیصلہ*
.

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 506,671 شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام موبائل سِم کو فوری طور پر بند کرنے کےلئے حُکم نامہ جاری کردی...
02/05/2024

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے 506,671 شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ تمام موبائل سِم کو فوری طور پر بند کرنے کےلئے حُکم نامہ جاری کردیا۔

اِس سلسلے میں موبائل کمپنیوں کو عملدرآمد کرکے 15/05/2024 تک رپورٹ کرنے کا حُکم۔

واضح رہے کہ یہ تمام افراد انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ تو ہیں مگر اِنہوں نے 2023 کے سال کا گوشوارہ جمع نہی کروایا۔

09/04/2024
Appellant: The Commissioner, Inland Revenue, KarachiRespondent: M/s Attock Cement Pakistan Limited (ACPL)Background:In 1...
02/02/2024

Appellant: The Commissioner, Inland Revenue, Karachi
Respondent: M/s Attock Cement Pakistan Limited (ACPL)

Background:

In 1996-1997, ACPL imported new cement grinding mill machinery and spare parts.
They paid "input tax" on these imports, assuming they could claim it back later since the cement they produced was exempt from sales tax.
However, the Assistant Collector rejected their claim, and the Appellate Tribunal upheld the rejection.
Legal Issue:

The core issue revolved around whether the imported machinery and spare parts qualified as "goods" under the Sales Tax Act, 1990.
If they were classified as "goods," ACPL could claim a refund of the input tax paid under Section 11A of the Act.
Contentions of the Parties:

ACPL argued:
The machinery and spare parts were essential for their business operations and constituted "goods" under the Act.
They were entitled to a refund under Section 11A as they could not adjust the input tax in their tax returns due to the exempt nature of their output product (cement).
The Commissioner argued:
The machinery and spare parts did not qualify as "goods" under the Act, as they were meant for incorporation into a larger production unit.
Even if they were considered goods, ACPL's claim for refund under Section 11A was time-barred as it was not filed within one year of the tax payment.
Judgment:

The Supreme Court ultimately ruled in favor of ACPL, holding that:
The imported machinery and spare parts did indeed constitute "goods" under the Act, considering their tangible and marketable nature.
ACPL's claim for refund under Section 11A was valid, even though it was filed beyond the one-year limit. The Court interpreted the time limitation flexibly, considering the inadvertent nature of the error and the fact that ACPL had made attempts to claim the refund earlier through other avenues.

20/11/2023

ایف بی آر نے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے پورے ملک میں ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز قائم کر دیئے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفسز کے قیام کی منظوری دے دی ہے جو جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ تک نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وزیراعظم نے حالیہ اجلاسوں کے دوران ٹیکس فائلرز کی موجودہ تعداد میں اضافہ اور ریونیو کی اہمیت پر زور دیا تھا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جمعہ کے روز 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کے دفاتر نوٹیفائی کردیئے۔ اس نئے اقدام سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کو مطلوبہ سطح تک بڑھانے میں مدد ملے گی۔ان دفاتر کی سربراہی ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کریں گے جن کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ نان فائلرز اور سٹاپ فائلرز پر انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا انفورس کریں۔

ان دفاتر کے قیام سے ایک نئے باب کا آغاز ہوتا ہے جس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی تاکہ تمام ممکنہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ ان نئے دفاتر کی سربراہی BS-17/18 کے ان لینڈ ریونیو کے افسران کریں گے۔ یہ افسران مختلف محکموں اور اداروں سے تھرڈ پارٹی ڈیٹا حاصل اور استعمال کریں گے۔ جو ممکنہ ٹیکس دہندگان کے بھاری اخراجات اور اثاثوں میں سرمایہ کاری کے بارے میں اہم معلومات رکھتے ہیں اور یہ ٹیکس دہندگان ابھی تک ٹیکس ریٹرن کی رجسٹریشن اور فائلنگ سمیت ٹیکس کے نظام سے بچنے اور دور رہنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس مقصد کے لئے استعمال کئے جانے والے ٹولز میں سے ایک انکم ٹیکس آرڈیننس، 2001 میں حال ہی میں متعارف کرایا گیا سیکشن 114B ہے۔ جو جاری کئے گئے نوٹسز کے جواب میں ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے کی صورت میں ایف بی آر کو یوٹیلیٹی کنکشنز بشمول بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرنے اور موبائل سمز بلاک کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

وفاقی حکومت اس ضمن میں تمام اقدامات کو بروئے کار لانے اور ایف بی آر کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔ ایک نیا دستاویزی قانون بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت مختلف محکمے اور ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو خودکار ٹرانسمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس سلسلے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بھی اشتراک اور مدد مانگی گئی ہے۔ چیئرمین نادرا نے ایف بی آر کو ڈیٹا انٹگریشن کے ذریعے ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف ٹیکس قوانین کو نافذ کرنے میں ایف بی آر کی صلاحیت کو تقویت ملے گی بلکہ مخصوص دفاتر قائم کرنے سے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں بھی سہولت ملے گی۔

Address

Sialkot

Opening Hours

Monday 10:00 - 17:00
Tuesday 10:00 - 17:00
Wednesday 10:00 - 17:00
Thursday 10:00 - 17:00
Friday 10:00 - 23:30
Saturday 10:00 - 17:00

Telephone

+923233325666

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian and Associates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mian and Associates:

Share