21/05/2026
🏍️ Honda CG125 Special Edition
بائک کی مسنگ نے مالک کو اتنا پریشان کیا ہوا تھا کہ چار پانچ مکینکوں کے پاس جا چکی تھی… 🔧
کسی نے پلگ بدل دیا،
کسی نے پلگ کیب چینج کر دی،
کسی نے ٹیپٹ سیٹ کیے…
مگر مسئلہ وہیں کا وہیں۔ 😅
اصل فالٹ جب چیک کیا گیا تو پتا چلا کہ بائک میں لگی ہوئی ریموٹ کٹ پروفیشنل طریقے سے فٹ ہی نہیں کی گئی تھی۔
کٹ کو ڈبل ٹیپ کے ساتھ ایئر فلٹر والے سپاٹ کے قریب لگا دیا گیا تھا، اور ٹیپ اترنے کے بعد وہ کٹ ایئر انٹیک کے اوپر آ رہی تھی… 😳
یعنی بائک کو صحیح ایئر ہی نہیں مل رہی تھی،
اور سب لوگ انجن، پلگ اور ٹیپٹ میں مسئلہ ڈھونڈ رہے تھے۔ 💀😂
یہی فرق ہوتا ہے “کام چلاؤ جگاڑ” اور “پروفیشنل ورک” میں۔
کوئی بھی ایکسیسری یا ریموٹ کٹ لگاتے وقت صرف وائر جوڑ دینا ہی کافی نہیں ہوتا،
یہ بھی دیکھنا پڑتا ہے کہ وہ کسی سنسر، وائر، ایئر سسٹم یا دوسری چیز کو متاثر تو نہیں کر رہی۔ ☝️
چھوٹی سی لاپرواہی بعد میں بڑے مسئلے پیدا کر دیتی ہے،
اور پھر بائک والا بے چارہ ایک مکینک سے دوسرے مکینک کے چکر لگاتا رہتا ہے۔ 😅
اس لیے ہمیشہ کام ایسا کرو کہ بندہ دوبارہ تعریف کے لیے آئے…
شکایت لے کر نہیں۔ 🔥🏍️