Goverment Electrical Wiring Contractor Rahim Yar Khan

Goverment Electrical Wiring Contractor Rahim Yar Khan Welcome to the "Government Electrical Wiring Contractor Rahim Yar Khan" page!

We're here to provide you with all the latest updates, tips, and insights related to electrical wiring contracting in Rahim Yar Khan.

01/12/2025
01/10/2025

واپڈا نیو کنکشن فائل اور درخواستیں لکھوانے کے لیے تشریف لائیں
سنگل فیز گھریلو/کمرشل کنکشن فائل کے لیے ضروری کاغذات
1:- جمع بندی اصل بجلی کنکشن کے لیے یا رجسٹری کی فوٹو کاپی
2:- شناختی کارڈ کی کاپی جس کے نام بجلی کنکشن لگوانا ہے
3:- ایک سے زائد افراد کے نام جگہ ہونے کی صورت میں تمام آفراد کے شناختی کارڈ کی کاپی برائے اجازت نامہ اسٹام پیپر کے لیے
4:- بل بجلی ہمسایہ جس جگہ کنکشن لگوانا ہے
5:- کمرشل کنکشن کے لیے NTN نمبر FBR کا جاری شدہ سرٹیفکیٹ کی کاپی
رابطہ نمبر:- مبین ارشد
رحیم یار خان
0301-7659759

01/10/2025

رحیم یار خان میں سب سے سستے نرخوں پر نیٹ میٹرنگ دستیاب ہے۔
Contact nomber 03017659759

20/10/2024

ضلع رحیم یار خان میں سب سے سستے نرخوں پر نیٹ میٹرنگ دستیاب ہے۔
Contact nomber 03017659759

Government electrical wiring contractorNet metering availableHome A1Commercial A2 petrol pump ⛽ Industrial Chakki contro...
20/10/2024

Government electrical wiring contractor
Net metering available
Home A1
Commercial A2 petrol pump ⛽
Industrial Chakki control shed tubewell
B1 B2 test reports OR NOC available
03017659759

11/06/2024










37 likes, 4 comments. “ ”

09/04/2024

میری طرف سے اپ کو اور اپ کی فیملی کو شوال المکرم کا چاند مبارک ہو،
اللّٰہ تعالیٰ اس لیلۃ الجائزہ میں ہماری عبادات قبول و منظور فرمائے اور ہمیں ان لوگوں کی صف میں شامل فرمائے جنہیں اس ماہ صیام میں دوزخ کی آگ سے نجات ملی ہے۔۔۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین

22/02/2024

ڈیٹیکشن بل پالیسی
ڈیٹیکشن بل پالیسی اورطریقہ کار
1- ڈیٹیکشن بلنگ

1-توانائی کی چوری کے لئے ڈیٹیکشن بلنگ

ڈیٹیکشن بل کی تیاری کے لیے الیکٹرسٹی ایکٹ 1910 کی ترمیم شدہ دفعاتS-48،S-44،S-39-A،S39،S-26A،پر سختی سے عمل کیا جائے گا
توانائی کے بے ایمان تجرید یا کھپت کے لئے ڈیٹیکشن بل کاتعین الیکٹرسٹی ایکٹ1910 کی دفعہ کے مطابق کیا جائے گا ڈیٹیکشن بل ضمیمہ A کے طور پر منسلک مقررہ پرفارمے پر تیار کیا جائے گا
ڈیٹیکشن بل پِیش کرنے سے پہلے،جو بجلی چوری میں ملوث پایا جائے گا اسکو الیکٹرسٹی ایکٹ کی دفعہ 39 اور39A کے تحت نوٹس جاری کیا جائے گا جو کہ ضمیمہ بی پر پیش کیا جائے گا
ڈیٹیکشن بل ٹوٹےہوئے اور جعلی سیل والے میٹر کے خلاف نھیں جاری کیا جائے گا۔تاہم بجلی چوری کی صورت میں پیش کیا جائے گا
گھریلو احاطے:

(i)عمومی احاطے: تین ماہ کاڈیٹیکشن بل صارف سے وصول کیا جائے گاجبکہ تین ماہ سے زائد کسی بھی ڈیٹیکشن کا متعلقہ واپڈا ملازم سے وصول کیا جائے گا

(ii) اے سی احاطے: چھ ماہ کا ڈیٹیکشن بل صارف سے وصول کیا جائے گاچھ ماہ سےزائدکا ڈیٹیکشن بل متعلقہ واپڈا ملازم سے وصول کیا جائے گا.

مندرجہ بالا اصول گھریلو سنگل فیز اور تھری فیز میٹر اور کمرشل سنگل فیز میٹر پہ لاگو ہوتا ہے انڈسٹریل میٹر اور تھری فیز کمرشل میٹر کے لیے مجاز اتھارٹی میرٹ پہ فیصلہ کرے گی

2- براہ راست کنڈے کے لیے ڈیٹیکشن بل

رجسٹرڈ صارفین کے لیے براہ راست کنڈے کی بلنگ کا طریقہ کار

جو کوئی بھی اپنے آلات اور تنصیبات بجلی کی فراہمی کے لیے لائسنسی کے کام سے بغیر اس کی تحریری اجازت کے منسلک کرے گا وہ الیکٹرسٹی ایکٹ 1910کی دفعہ 39 اور39A کے تحت جرم کا ارتکاب کرے گا،جس کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ مزید برآں نقصان کے ازالے کے لیے،دفعہ 48 ibid کے تحت ڈیٹیکشن بل پیش کیا جائے گا،طریقہ کار کے مطابق ایسے تمام غیر قانونی صارفین جنہوں نے بے ایمان تجرید ،براہ راست بجلی کے کنکشن یا کسی اور ناجائز ذریعے سے بجلی حاصل کی ہے ان سے دفعہ 26A کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا-جگہ کا مالک یا رہائشی جس نے غیر قانونی طریقے سے بجلی حاصل کی ہے کو چوری شدہ بجلی کا نقصان پوری کرنے کے لیے ڈیٹیکشن بل بھیجا جائے گا

غیر رجسٹرڈ صارفین کے لئےبراہ راست کنڈا پر بلنگ کا طریقہ کار

۱)مجاز معائنے کے افسران،کھوج ٹیمیں اور نگرانی ٹیمِیں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے کنکشن کے بغیر غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والے افراد پر نظر رکھیں گی اور اس بے قاعدگی کے بارے میں متعلقہ ایس ڈی او،ایکسین،ایس ای اور چیف ایگزیکٹو کو ضروری کارروائی کے لیے رپورٹ کریں گی

٢)ایس ڈی او ایسے غیر رجسٹرڈ صارفین کو ایک عالمی نمبر جاری کرتا ہے جس کے4 ہندسے سب ڈویژن کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔اس کے بعد 3دفعہ 8کا ہندسہ لکھا جاتا ہے اس کے بعد4 ہندسے ڈالے جاتے ہیںجو 0001 سےشروع ہوتے ہیں-آخری چار ہندسے جیسے جیسے ڈیٹیکشن بل جاری ہوتے ہیں بڑھتے جاتے ہیں

مثال کے طور پر گلبرگ سب ڈویژن1 کا پہلا عارضی عالمی نمبر 11518880001 ہو گا،دوسرے صارف کے لیے 11518880002 اور جاری ہے

٣) ایس ڈی او ڈیٹیکشن بل کے لیے پرفارمہ ضمیمہ سی بھر کر اور مجاز اتھارٹی سے منظوری لے کرWCC میں متعلقہ اندراج کے لیے آر او کو بھجوا دے گا

۴) ریونیو افسر اندراج فارم (سی پی فارم-1 36 اور137 ) میں اندراج کر کر کمپیوٹر سنٹر کو بلنگ کے لیے بھجوا دے گا

٥)کمپیوٹر بل بنا کر صارف تک پہنچانے کے لیے آر او کو بھجوا دے گا

٦)آر او اور ایس ڈی او وصولی کے لیے تمام متعلقہ افراد کو اطلاع دیں گے

سست روی کے باعث ڈیٹیکشن بل

١)چوکس سسٹم میں مکینیکی اور تکنیکی بنیادوں کی وجہ سے میٹر کی سست روی ایک یا دو ریڈنگ میں پتہ لگ جائے گی۔

سست روی چیک میٹر یا مناسب آلات کی مدد سےجانچی جا سکتی ہے ضمیمہ ڈی،ای،ایف اور جی کے مرحلہ وار استعمال سےڈیٹیکشن بل کے تعین کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔سست روی کے باعث چارجنگ میٹر کے تبدیل ہونے تک جاری رہے گی۔کوشش کرنی چاہیے کہ میٹر جلد از جلد تبدیل ہو جائے

٢)سست روی کے عرصے میں بجلی کی کھپت کی مقدار اور دورانیہ جانچنے کے لیے چیک میٹر،مناسب آلات،منظورشدہ لوڈ اور کوئی بھی مناسب ذریعہ استعمال کیا جا سکتا ہے

٣) اگر سست روی کا ایک یا دو ریڈنگ میں پتہ لگ جاے تو لوڈ سینکشننگ اتھارٹی کی منظوری کے مطابق چارج کیا جائے گا لیکن سی ای او حتمی فیصلہ کرے گا

٤) اگر سست روی کی جانچ ایک یا دو ریڈنگ میں نہ ہو سکے،توڈیٹیکشن بل مجاز اتھارٹی کی منظوری کے تحت پیش کیا جائے گا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل سیکشن(۲)میں ہے

ڈیٹیکشن بل کی منظوری

١)ڈیٹیکشن بل کو منظور کرنے والی مجاز اتھارٹی لوڈ سینکشننگ اتھارٹی سے اوپر ہو گی

٢)اگر لوڈ سینکشننگ اتھارٹی سی ای او یا اس سے اعلیٰ عہدیدار ہوگا تو ڈیٹیکشن بل منظور کرنے کی مجاز اتھارٹی سی ای او ہو گا

٣)نگرانی ٹیموں یا کھوج ٹیموں کی طرف سے پیش کیا گیا ڈیٹیکشن بل اوپر(۱) اور(۲)میں بیان کردہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی پیش کیا جائے گا

جوابدہی

جب کبھی بھی مجاز اتھارٹی کو،جیسا کہ اوپر iii سیکشن (2) میں درج ہے،تین ماہ سے زائد مدت کے ڈیٹیکشن بل منظوری کے لیے موصول ہوں گے تو مجاز اتھارٹی اس سلسلے میں غفلت کے مرتکب سے سوال کرے گی تاہم منظوری غفلت کے تعین کے لیے روکی نہیں جائے گی

ڈیٹیکشن بل کی سروس

مجاز اتھارٹی کی ڈیٹیکشن بل کی منظوری کے بعد،جیسا کہ اوپر سیکشن(2) میں درج کیا گیا ہے، اس کی تفصیلات متعلقہ ریونیو افسر کو فراہم کی جائیں گی۔وہ ڈیٹیکشن بل،تفصیلات اور وجوہات کے ساتھ صارف کو پیش کرے گا۔

ریوینو افسر متعلقہ فارم کے ذریعے ڈیٹیکشن بل کی قیمت کمپیوٹر میں ڈالے گا.کمپیوٹر ایک الگ ڈیٹیکشن بل موجودہ بل میںشامل کیے بغیر جاری کرے گا.یہ اگلے موجودہ ماہانہ بل میں بقایا جات کے طور پر شامل کیا جائے گا.آر او کے علاوہ کوئی افسرڈیٹیکشن بل جاری نھیں کر سکتا، اس لیے دستی ڈیٹیکشن بل تیار نہ کیا جائے گا

ڈیٹیکشن بل کی نظرثانی

چونکہ ڈیٹیکشن بل کی تیاری میں بہت احتیاط سے کام لیا جاتا ہے اس لیے عام طور پر نطر ثانی کی ضرورت نھیں پڑتی-لیکن اگر صارف کے کہنے پرڈیٹیکشن بل کی نظر ثانی کرنی پڑے تو یہ کام ریویو کمیٹی کرتی ہے.تاہم،کمیٹی ساتھ ہی غلط ڈیٹیکشن بل تیار کرنے والوں کےخلاف انضباطی کارروائی کی سفارش بھی کرتی ہے

اے)ایکیسن کی طرف سے منظور شدہ کمیٹی

متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر(کنوینر)
سرکل منیجر(ممبر)
متعلقہ ایکسین(ممبر)
نوٹ: سپرنٹنڈنگ انجینئر اور ایک کمیٹی کا ممبرکورم بنائیں گے

بی) ایس ای یا چیف انجینئیر کی منظور شدہ کمیٹی

i)متعلقہ ڈ سکو کا سی ای او(کنوینر)

ii)ریجنل منیجر(M&T) (ممبر)

iii)متعلقہ ایکس ای این(ممبر)

نوٹ:سی ای او اور ایک ممبر کورم بنائی گے. ریویوکمیٹی کی میٹنگ پندرہ دن میں ہو گی

کھوج بل کے تنازعات /قا نونی چارہ جوئی

١)نہ ہی الیکٹریکل ایکٹ ۱۹۱۰ اور نہ ہی جنریشن،ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن الیکٹرک پاور ایکٹ(ایکس ایل ١٩٩٧ ) عارضی حکومتوں کے الیکٹرک انسپکٹرز کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ الیکٹرکٹ ایکٹ ۱۹۱۰کی دفعہ 26A کے تحت بجلی چوری کے ضمن میں جاری کیے گئے ڈیٹیکشن بل کی شکایات کا تعین یا فیصلہ کر سکیں

٢)ڈیٹیکشن بل کی رقم موجودہ ماہانہ بل سے خارج نہیں کی جائے گی سوائے اس جگہ کے جہاں پر مجاز اتھارٹی نے واپڈا کی مالی اختیارات کی کتاب کی شق سی یا مجاز دائرہ اختیار کی عدالت کے تحت ریکوری معطل کر دی ہو

ڈیٹیکشن بل کی وصولی

ڈیٹیکشن بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں بقایاجات کی وصولی کے موجودہ طریقہ کار بشمول قطع کنکشن پر عمل درآمد کیا جائے گا

واپڈا نیو کنکشن فائل اور درخواستیں لکھوانے کے لیے تشریف لائیںسنگل فیز گھریلو/کمرشل کنکشن فائل کے لیے ضروری کاغذات 1:- جم...
07/02/2024

واپڈا نیو کنکشن فائل اور درخواستیں لکھوانے کے لیے تشریف لائیں
سنگل فیز گھریلو/کمرشل کنکشن فائل کے لیے ضروری کاغذات
1:- جمع بندی اصل بجلی کنکشن کے لیے یا رجسٹری کی فوٹو کاپی
2:- شناختی کارڈ کی کاپی جس کے نام بجلی کنکشن لگوانا ہے
3:- ایک سے زائد افراد کے نام جگہ ہونے کی صورت میں تمام آفراد کے شناختی کارڈ کی کاپی برائے اجازت نامہ اسٹام پیپر کے لیے
4:- بل بجلی ہمسایہ جس جگہ کنکشن لگوانا ہے
5:- کمرشل کنکشن کے لیے NTN نمبر FBR کا جاری شدہ سرٹیفکیٹ کی کاپی
رابطہ نمبر:- مبین ارشد
رحیم یار خان
0301-7659759

Address

Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Goverment Electrical Wiring Contractor Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Goverment Electrical Wiring Contractor Rahim Yar Khan:

Share