JS Energy Solutions

JS Energy Solutions Energy & Engineering

انڈکشن چولہے کی بنیادی معلومات  جن لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگایا ہوا ہے ان کیلئے ایک بہترین تجویز دے رہا ہوں ک...
24/03/2026

انڈکشن چولہے کی بنیادی معلومات

جن لوگوں نے اپنے گھروں میں سولر سسٹم لگایا ہوا ہے ان کیلئے ایک بہترین تجویز دے رہا ہوں کہ وہ انڈکشن چولہا induction cooktop لے لیں ۔ اس وقت کچن میں استعمال ہونے والے چولہوں میں سب سے بہترین انڈکشن چولہا ہی ہے ۔ جنگ کی وجہ سے گیس پہلے ہی بہت مہنگی ہو چکی ہے اور اگر جنگ لمبی چل گئی تو ممکنہ طور پر گیس کی فراہمی بند بھی ہو سکتی ہے اس لئے یہ ایک بہتر آپشن ہو سکتا ہے ۔

تقریباً ہر انڈکشن چولہا 2000 واٹ کا ہی ہوتا ہے مگر یہ کتنی بجلی استعمال کرتا ہے ، یہ اس کے استعمال پر منحصر ہے ۔ آپ اسے کم از کم 200 واٹس سے لے کر زیادہ سے زیادہ 2000 واٹس تک استعمال کر سکتے ہیں ۔

مزید سادہ الفاظ میں بتاؤں تو چائے بناتے وقت یہ تقریباً 800 سو واٹ پر چلتا ہے ، سالن بناتے وقت 1000 واٹس اوسطاً بجلی لیتا ہے ۔

مختصراً بتا دوں کہ چھ افراد کی ایک فیملی کے چائے ، ناشتے ، سالن اور کچن کے دیگر ممکنہ استعمال کو ملا کر روانہ زیادہ سے زیادہ تین یونٹ بجلی ہی استعمال کرتا ہے ۔ اگر آپ نے سولر سسٹم لگایا ہوا ہے تو آپ کا کھانا مفت میں پک جائے گا ۔

البتہ ،

انڈکشن چولہے پر روٹی نہیں بنتی کیونکہ روٹی کیلئے توے کو بہت زیادہ گرم ہونا ہوتا ہے اور اس درجہ حرارت پر اس کے سینسرز اسے ٹرِپ کر دیتے ہیں ۔

کیونکہ یہ ہندوستان میں بہت بڑے پیمانے پر گھروں میں استعمال ہوتا ہے اس لئے یوٹیوب پر اس سے متعلق ہزاروں ویڈیوز موجود ہیں ۔ آپ یوٹیوب پر سرچ کرکے اس کے فنکشنز اور دیگر معلومات دیکھ سکتے ہیں ۔

پاکستان میں ایک اچھا انڈکشن چولہا پندرہ سے بیس ہزار میں دستیاب ہو جائے گا ۔ پشاور اور کوئٹہ کے پٹھان بھی آن لائن بیچتے ہیں آپ ان سے بھی منگوا سکتے ہیں ۔

انڈکشن چولہے کی خصوصیات یہ ہیں ۔

بہت مناسب بجلی استعمال کرتا ہے ۔ سولر والوں کیلئے مفت ہے ۔
کرنٹ کا خطرہ صفر ہے ۔
ہاتھ جلنے کا خطرہ صفر ہے ۔
بچوں کی موجودگی میں بھی محفوظ ہے ۔
کچن میں گرمی پیدا نہیں کرتا ۔
کچن میں پنکھا ، ایئر کولر ، اے سی میں بھی چلا سکتے ہیں ۔
برتن کالے نہیں ہوتے ۔
سالن یا کچھ اور جلتا نہیں اور نہ ہی جل کر نیچے برتن میں لگتا ہے ۔
ٹائمر سسٹم کے ساتھ آتا ہے ۔
وارننگ بیپ ، خودکار شٹ ڈاؤن ، وغیرہ ۔
چولہے سے پیٹ نہیں نکلتی بلکہ انڈکٹیویٹی کی وجہ سے صرف اوپر رکھا برتن خود گرم ہو جاتا ہے ۔
اگر سولر سسٹم نہیں لگا ہوا تب بھی بجلی پر کھانا پکانے کا سب سے سستا ذریعہ ہے ۔

منفی پہلو ،

کچھ چیزیں منفی بھی ہیں ۔ مثلاً اس پر ہر برتن میں نہیں پکا سکتے بلکہ صرف ان برتنوں پر کام کرتا ہے جنہیں مقناطیس لگے جائے یا جو اس کے ساتھ کمپیٹیبل ہوں ۔
روٹی نہیں پک سکتی ۔
اگرچہ عموماً بہت ہی کم خرابی آتی ہے مگر اسے کے مکینک اور سپیئر پارٹس کا مسئلہ بن سکتا ہے ۔

07/03/2026
Single Phase Meter Cost
23/10/2025

Single Phase Meter Cost

Project Recovery DataAnalysis for 1 Year
18/10/2025

Project Recovery Data
Analysis for 1 Year

JS MEPCO Services
08/10/2025

JS MEPCO Services

08/10/2025
JS Installment Plan
06/10/2025

JS Installment Plan

JS Installment Plan ONGRID
06/10/2025

JS Installment Plan ONGRID

JS Installment Plan HYBRID
06/10/2025

JS Installment Plan HYBRID

Installment Plan OFFGRID
06/10/2025

Installment Plan OFFGRID

Address

Shah Shams Colony
Multan

Telephone

+923037336663

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JS Energy Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to JS Energy Solutions:

Share