13/10/2026
صحیح مسلم میں مکمل حدیث یوں ہے:
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا نَقَصَتْ صَدَقَةٌ مِنْ مَالٍ، وَمَا زَادَ اللَّهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلَّا عِزًّا، وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلَّهِ إِلَّا رَفَعَهُ اللَّهُ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
1. صدقہ کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی
2. جو بندہ معاف کر دیتا ہے اللہ اس کی عزت میں اضافہ فرما دیتا ہے
3. اور جو شخص اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا درجہ بلند فرما دیتا ہے