03/06/2026
کمرشل پائپ پرائیویٹ لمیٹڈ اور Thaizhou Far East Copper Manufacturer کی جانب سے دی گئی عشائیہ تقریب میں شرکت کا موقع ملا، جس میں برانڈرتھ روڈ، سرکلر روڈ، رحمان اسٹریٹ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں کے معزز تاجر دوستوں سے ملاقات اور تبادلۂ خیال ہوا۔
اس موقع پر جناب ثاقب بٹ (GM, Thaizhou Far East Copper) نے کمپنی کی ٹریڈ پالیسی، ڈسکاؤنٹ سسٹم، مصنوعات کی خصوصیات اور مستقبل میں موجود مواقع کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں۔
نشست کے دوران Steelex (GI, PPRC & UPVC) اور IIL GI Pipes کی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال، کاروباری رجحانات اور آنے والے چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
محترم مرزا انجم بیگ صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور تجارت کو مستحم بنانے کے لیے ہم سب کو باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
شیخ محمد حمزہ فرخ۔