Paracha Filters

Paracha Filters Paracha Autos have complete
Range of Oil, fuel, Air & hydraulic filters. we also deal in Cars sale Total Filtration Solution. A Complete Range Of Filters.

We Deal Air,Oil,Fuel Filters In Pakistan.

17/11/2025

Expo 2025

06/09/2025

داڑھی رکھنا سنت ہے تو کم کھانا بھی سنت ہے.
دوڑنا بھاگنا سلم سمارٹ رہنا بھی سنت ہے، رسول اللہ کا پیٹ نکلا ہوا نہیں تھا. آپ کو بکرے کا گوشت پسند تھا لیکن آپ سادہ اور سستی ترین خوراک ہی کھاتے تھے. جؤ کی روٹی اور کدو شریف پر گزارہ کر لیتے تھے. زیتون اور انجیر سال میں ایک بار بھی نہیں ملتی تھی.

اس بارہ ربیع الاول پر رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت بیان کریں تو چاند سا چہرہ والیل زلفیں اور کالی کملی نہ بیان کریں.
یہ بتائیں کہ انہوں نے کبھی جھوٹ نہیں بولا اور پاکستانی روزانہ صبح شام جھوٹ بولتے ہیں. وہ رشوت نہیں لیتے تھے انصاف کرتے تھے ملاوٹ نہیں کرتے تھے.

رسول اللہ نے کبھی وعدہ خلافی نہیں کی۔ پاکستانی وعدہ کرنے کو مذاق سمجھتے ہیں، بات بات پر جھوٹی قسم اٹھا لیتے ہیں. وقت کی پابندی تو دور، زبان کی پابندی بھی ختم ہو چکی ہے. رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا لا دِينَ لِمَن لا عَهدَ لَهُ ، اس شخص کا کوئی دین نہیں جو اپنی بات پوری نہیں کرتا.

رسول اللہ اگر کسی سے قرض لیتے تو وقت پر واپس کرتے اور حتیٰ کہ شکرانے کے طور پر زیادہ بہتر چیز لوٹاتے، اور پاکستان میں عاشقان رسول قرض لے کر بھاگ جاتے ہیں، قرض خواہ کو ذلیل کرتے ہیں.

رسول اللہ فرماتے ہیں "جبرائیل مجھے مسلسل ہمسایوں کے حقوق کی تاکید کرتے رہے، حتیٰ کہ مجھے گمان ہوا کہ انہیں وراثت میں شریک کر دیں گے." پاکستانی پڑوسی کی زندگی اجیرن بناتے ہیں شور شرابہ، جھوٹی شکایتیں، حسد اور بے حسی..

صفائی نصف ایمان ہے، رسول اللہ صاف ستھرے رہتے تھے اور اپنے اردگرد ماحول کو بھی صاف رکھتے تھے. پاکستان میں گلیاں کوڑے کرکٹ سے بھری ہوئی ہیں، گھروں کے سامنے گند ڈال دیا جاتا ہے لیکن مسجد میں جائے نماز صاف کرنے کا دکھاوا کیا جاتا ہے.

رسول اللہ کبھی گالی نہیں دیتے تھے. ان کا کلام نرم، شائستہ اور حکمت سے بھرپور ہوتا۔ پاکستانی چھوٹی بات پر گالی اور جھوٹے الزام سے بات شروع کرتے ہیں. آپ نے فرمایا: "طاقتور وہ نہیں جو کُشتی میں دوسرے کو پچھاڑ دے بلکہ وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو پائے" ہمارا حال یہ ہے کہ ہر دوسرے دن قتل و غارت، روڈ ریج اور چھوٹی بات پر خون خرابہ ہوتا ہے.

رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم خود یتیم تھے اور ہمیشہ یتیموں کے ساتھ محبت اور مدد کا حکم دیا. پاکستان میں یتیموں کی زمین پر قبضہ، ان کا مال کھانا اور ان کے حصے دبانا عام بات ہے.

رسول اللہ نے عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کو ایمان کی نشانی قرار دیا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں عورت پر ظلم، تشدد اور حق تلفی عام ہے، حتیٰ کہ تعلیم و روزگار سے بھی محروم کیا جاتا ہے. عام مسلمانوں کی بات چھوڑیں میں آپ کو پاکستان کے سو بڑے علماء کرام اور پیروں کی فہرست دیتا ہوں مجھے بتائیں کس نے اپنی بہنوں بیٹیوں اور بیویوں کو وراثت میں حصہ دیا ہے. اور میں ایسی ہزاروں مثالیں پیش کر سکتا ہوں جس میں رسول اللہ کا عمل کچھ اور ہے پاکستانی بالکل الٹ عمل کرتے ہیں پھر بھی فخریہ عاشقان رسول کہلاتے ہیں.

12/08/2025

Happy independence day

23/03/2024

*‏ہم وہ کر سکتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر میں کیا تھا!*
*(یہود خیبر کو نہیں بھولے*
*آپ بھول چکے )*
*کیا آپ جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟* مضمون کو آخر تک پڑھیں!!
خیبر کے قلعوں میں پناہ لینے والے یہودی کھانے پینے کا سامان لے کر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جانے کے منتظر تھے۔
خیبر کے قلعے ایک ٹھوس، اونچی جگہ پر تھے۔
اگر آپ نے تیر مارا تو وہ آپ کے پاس واپس آجائے گا۔
اگر تم پتھر بھی پھینکو تو وہ ان تک نہیں پہنچے گا۔
اگر آپ چیخیں گے تو آپ کی آواز آپ تک نہیں پہنچے گی۔
خیبر تباہ نہیں ہوا۔
خیبر فتح نہیں ہوا تھا۔
اسلامی فوج کئی دن محاصرہ کیےانتظار کرتی رہی۔
لیکن یہودیوں نے قلعے نہیں چھوڑے۔
مسلمانوں کا ذخیرہ اور ان کے حوصلے ختم ہونے والے تھے۔
پھر ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حکمت عملی تیار کی۔
کھجور کے درخت کاٹے جائیں گے۔
خیبر کے یہودیوں کی معیشت ایک ایک کر کے منقطع ہو جائے گی۔
ان کی قسمت ٹوٹ جائے گی۔
ان کا مستقبل اکھڑ جائے گا۔
کیونکہ یہودیوں کے لیے پیسہ، دولت اور خوشحالی سب کچھ تھا۔
جیسے جیسے درخت کاٹے گئے، یہودی تباہ ہو گئے۔
درختوں کے کٹ جانے کے بعد یہاں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے ایک معاہدہ کیا اور یہودیوں کے دارالحکومت خیبر سے اتنا سامان لے کر چلے جائیں گے جتنا وہ لے جا سکتے تھے۔
جنگ خیبر میں شامل ہونا چاہتے ہو تو درخت بھی کاٹ دو!
آج آپ لعنت بھیجیں گے تو بھی آپ کی آواز یہودیوں تک نہیں پہنچے گی۔
پتھر پھینکو گے تو اسرائیل تک نہیں پہنچے گا!
اگر آپ تیر بھی ماریں گے تو وہ ان تک نہیں پہنچے گا۔
لیکن آپ بھی ہمارے نبی کی حکمت عملی پر عمل کر سکتے ہیں!
اپنی کلہاڑی لے لو اور یہودیوں کے درخت کاٹ دو!
وہ کیسے؟
ہر یہودی کی جائیداد جو آپ کے گھر میں داخل ہوتی ہے ایک درخت ہے۔
ہر یہودی صابن جو آپ استعمال کرتے ہیں ایک درخت ہے۔
ہر کولا جو آپ پیتے ہیں ایک درخت ہے۔
ہر یہودی پانی جو آپ پیتے ہیں ایک درخت ہے۔
Cokes, Pepsi, Fantas, M&S, AMC Donald's, Dominos, Pizza Huts, Tescos, Sainsbury's, Morrisons, , Ariel, Algidas, Max, Danones اور گوگل سے دیکھیں جو ان کا ساتھ دے رہے ہیں، وہ ان کے درخت ہیں۔
کیا آپ خیبر کی جنگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟
لہٰذا بائیکاٹ کی کلہاڑی اٹھاؤ اور یہودیوں کے درخت کاٹ دو!
ہمارا اللہ فرماتا ہے کہ جو کوئی معمولی سی نیکی بھی کرے گا اسے اس کا اجر ملے گا۔
اس پیغام کو اپنے تمام مسلم گروپوں تک پہنچائیں۔
*آؤ مسلمانوں، خیبر میں شامل ہونے کا وقت ہے۔*

تو کیا ہم اتنے کمزور ایمان والے ہیں کہ یہ بھی نہیں کر سکتے؟؟

17/12/2023
27/06/2023

میدان عرفات میں آخری نبی، نبی رحمت محمد رسول اللہﷺ نے 9 ذی الجہ ، 10 ہجری (7 مارچ 632 عیسوی) کو آخری خطبہ حج دیا تھا۔ آئیے اس خطبے کے اہم نکات کو دہرا لیں، کیونکہ ہمارے نبی نے کہا تھا، میری ان باتوں کو دوسروں تک پہنچائیں۔ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔۔

*۱*۔ اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

*۲*۔ اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔ (تم اس کو چھیڑ نہیں سکتے )۔

*۳*۔ لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

*۴*۔ کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

*۵*۔ یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

*٦*۔ اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

*۷*۔ تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

*۸*۔ عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

*۹*۔ کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

*۱۰*۔ اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

*۱۱* ۔زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔
برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

*۱۲*۔ یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

*۱۳*۔ یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

*۱۴*۔ میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

*۱۵*۔ سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
*۱٦*۔ اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

*نوٹ*: اللہ ہمیں ان لوگوں میں شامل کرے، جو اس پیغام کو سنیں/پڑھیں اور اس پر عمل کرنے والے بنیں۔ اور اس کو آگے پھیلانے والے بنیں۔ اللہ ہم سب کو اس دنیا میں نبی رحمت کی محبت اور سنت عطا کرے، اور آخرت میں جنت الفردوس میں اپنے نبی کے ساتھااکٹھا کرے، آمین۔

Address

Karachi
74550

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Paracha Filters posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Paracha Filters:

Share