Curacord

Curacord Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Curacord, A-102. Blossom Trade Center. Plot SB # 26. Gulistan-e-Johar block-1. Opposite NED University, main university Road. Karachi, Karachi.

14/01/2023

چائنا انڈیا اور پاکستان ہربل میڈیسن کا ماضی حال اور مستقبل...

26/12/2022

خواتین کی تولیدی صحت اور اس حوالے سے فائدہ مند معلومات

ویڈیو سیریز(ویڈیو 1)

24/12/2022

میں کیا کھاؤں کیا نہ کھاؤ اس کنفیوژن کو کیسے دور کریں...

18/12/2022

ذیابیطس سے پاؤں کا گلنا اور کیا اس کا طبی علاج ممکن ہے...

آلو پکانے کا طریقہ باریک کاٹ لیں اور پانچ منٹ کے لیے تیل میں بھون لیں۔۔۔۔ بس تیار ہیں....بھوننا شروع کرنے سے پہلے تیل می...
12/09/2022

آلو پکانے کا طریقہ

باریک کاٹ لیں اور پانچ منٹ کے لیے تیل میں بھون لیں۔۔۔۔ بس تیار ہیں....بھوننا شروع کرنے سے پہلے تیل میں گول سرخ مرچ درمیان سے کاٹ کر ڈالی جا سکتی ہے...جب آلو بھون رہے ہوں تو اس وقت نمک اور تھوڑا سا سرکہ شامل کر لیں...مزید مزیدار بنانے کے لیے باریک کٹی ہوئی سبز لہسن اور پیاز کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے

حلوے کی طرح انتہائی زیادہ پکی ہوئی سبزیاں استعمال نہ کریں

09/09/2022

حنید لاکھانی صاحب کی ڈینگی سے وفات. ڈینگی سے ہر سال بہت سی جانوں کا نقصان ہو جاتا ہے کیا ڈینگی کا بھی کوئی قابل اعتماد علاج ہو سکتا ہے؟ ڈینگی بخار کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی کامیاب ہربل دوا کا تعارف...اس دوا کے سائنٹیفک اصولوں پر ٹرائل کرنے کی اہمیت

چائنا اور چائنہ سے باہر چائنا کے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس چیز کا مشاہدہ ہوا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ان کے پاس ا...
09/08/2022

چائنا اور چائنہ سے باہر چائنا کے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اس چیز کا مشاہدہ ہوا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے ان کے پاس ایک دوا ہوتی ہے جسے وہ ہر وقت اپنے پاس رکھتے ہیں اور معمولی یا درمیانے درجے کی علامات ہوں تو اسے استعمال کرتے ہیں

تیرہ اجزا پر مشتمل یہ ہربل دوا چائنا میں انفلوئنزہ اور کرونا وائرس کی درمیانی علامات کے مریضوں میں استعمال کی گئی ہے

ٹرائل کے دوران اس دوا کی درمیانی علامات کے مریضوں میں افادیت ثابت ہوئی ہے

چائنیز جب بھی ملک سے باہر سفر کرتے ہیں تو یہ دوا اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور اگر کسی کو کرونا وائرس کی انفیکشن ہو جائے تو سب سے پہلے اس دوا کا استعمال کرتے ہیں یہ چیز چائنیز کا اپنے میڈیکل کے نظام پر اعتماد کی ایک نشانی ہے

چائنا میں 2003 سے اس دوا کا استعمال کیا جا رہا ہے جب پہلی دفعہ اسے انفلوئنزہ کے مرض میں استعمال کیا گیا تھا

پاکستان میں بھی ہم ایسی ہربل ادویات بنااور استعمال کر چکے ہیں جن کی افادیت کرونا وائرس کی علامات میں ثابت شدہ ہے لیکن اسے سائنسی طور پر تب ہی ثابت شدہ مانا جائے گا جب اس کے بڑے پیمانے پر ٹرائل ہوں گے اور ٹرائل کے لئے آپ کو بڑے ہسپتال میں زیاده مریضوں تک رسائی اور وزارت صحت کی اجازت درکار ہوتی ہے

اس عمل کے لیے ایک خاص طریقہ کار ہوتا ہے جس میں پرپوزل لکھنے سے لے کر آخری مرحلے تک ایک تھکا دینے والا کام ہوتا ہے اور وسائل بھی درکار ہوتے ہیں جو کہ بڑے ہربل ادارے مہیا کر سکتے ہیں لیکن فی الحال پاکستان میں بڑے ہربل ادارے ہوں یا حکومت پاکستان ہو تمام لوگوں کی اس حوالے سے کوئی قابل ذکر کاوش نہیں ہے

ہم یہ سب کر تو سکتے ہیں لیکن فی الحال ہمارا کلچر یہی ہے جو چیز چائنہ سے ملتی ہو وہیں سے منگوا لو خود بنا کرکیا کرنا ہے
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Lianhua_Qingwen

03/08/2022

مون سون کے موسم میں ہونے والے ڈائریا کی وجوہات اور علاج

نوٹ: یہ علاج صرف موسم برسات میں ہونے والے ڈائریا کے حوالے سے ہے.....اگر ڈائریا کسی اور موسم میں ہو تو قریبی معالج سے رجوع کریں

قسط نمبر 3چا ئنیز لوگوں کی سستی اور غذا ئیت سے بھرپور خوراک سبزیا ں پکا نے کا طریقہ ایسی سبزیا ں جو سا خت میں زیا دہ سخت...
09/06/2022

قسط نمبر 3

چا ئنیز لوگوں کی سستی اور غذا ئیت سے بھرپور خوراک

سبزیا ں پکا نے کا طریقہ

ایسی سبزیا ں جو سا خت میں زیا دہ سختی رکھتی ہوں انہیں زیا دہ با ریک کا ٹا جا تا ہے
اور جو سبزیاں نرم ہوں انہیں موٹا موٹا کا ٹا جا تا ہے لیکن دونوں طریقوں سے کا ٹنے میں انتہا ئی کم وقت صرف ہو تا ہے۔۔۔۔۔۔ سبزیا ں کا ٹنے کے لیئے با ریک چھری کی بجا ے بڑے سا ئز کی چھری استعما ل کی جا تی ہے جو دیکھنے میں گوشت کا ٹنے والے ٹوکے سے مشا بہ ہو تی ہے۔۔۔۔ لیکن اس کا وزن بہت کم ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اس کے استعما ل سے سبزیا ں جلدی کٹ جا تی ہیں اور تھا وٹ بھی نہیں ہو تی۔۔۔

اس کے بعد تھوڑا سا کوکنگ آئیل لوہے کے برتن میں لیا جا تا ہے ۔۔۔۔ تیل کو کا فی گرم کیا جا تا ہے اور اس میں سرخ مرچ اور تھوڑاسا لہسن ادرک تھوڑی دیر کے لیئے پکایا جا تا ہے ۔ کٹی ہوئی نرم سبزی کو اس تیل میں تھوڑی دیر فرائی کیا جا تا ہے۔۔۔۔۔فرائی کرتے ہوئے آخر میں تھوڑا سا سرکہ اور نمک ڈالا جا تا ہے۔۔۔فرائی کے بعد سبزی تیا ر ہے۔۔۔۔ سبزی کو جلد چولھے سے اتا ر لیا جا تا ہے۔۔۔۔۔ سبزی کو بہت زیا دہ گلا یا نہیں جا تا۔۔۔۔

جو سبزیا ں ذرا سخت ہوں انہیں کا ٹنے کے بعد ابلتے ہو ئے پا نی میں 2 سے 3 منٹ کے لیئے ڈالا جا تا ہے۔۔۔۔۔۔2 سے 3 منٹ میں سبزی تھؤڑی نرم ہو جا تی ہے۔۔۔اس کے بعد اسے اوپر بتا ئے ہو ئے طریقے سے 2 سے 3 منٹ کے لیئے فرائی کر لیا جا تا ہے۔۔

عمومی طور پر سبزیا ں یو ں ہی بنتی ہیں لیکن مختلف سبزیوں کے پکا نے میں تھوڑی بہت تبدیلی ہو سکتی ہے جسے ہم اگلی اقسا ط میں بیان کریں گے۔

اس قسط میں عمومی طریقہ بیا ن کر دیا گیا ہے جس سے سبزی اوور کوک نہیں ہوتی اور سبزی کی غذا ئیت بھی برقرار رہتی ہے۔۔۔۔۔ ٹا ئم بھی کم لگتا ہے۔۔۔ ایک ہی سبزی کی بجا ئے مختلف سبزیاں ایک ہی وقت میں بنا ئی کا سکتی ہیں۔

31/05/2022

نیوٹریشن سے فوڈ پلان لکھوانے کی مہنگی فیس ۔۔۔۔۔ مہنگی دیسی خوراک ۔۔۔۔ ۔بیماریاں ۔۔۔۔۔ اکتا دینے والا پرہیز ان تما م معا ملات کا آسا ن حل کیا ہے جو جیب پر بھی بھا ری نہ ہو اور عمل کرنا آسا ن بھی ہو۔۔۔ اسی سلسلے میں یہ قسط وار سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

قسط نمبر1

چا ئنیز لوگوں کی سستی اور غذا ئیت سے بھرپور خوراک

آجکل نیوٹریشن یعنی کھا نے پینے کے حوالے سے انٹرنیٹ پر بہت زیا دہ مواد شیئر کیا جا تا ہے۔۔۔۔ ڈاکٹرز، حکیم، نیوٹریشنسٹ الغرض ہر کوئی اس حوالے سے کوئی نہ کوئی اصول وضع کرتا ہے اور بسا اوقات انہیں یا د رکھنا اور فالو کرنا مشکل ہوتا ہے اسی لیئے تنگ آکر سب کچھ چھوڑ چھا ڑ کر جیسے چل رہا ہو ویسے ہی چلنے دو کی پا لیسی اختیا ر کی جا تی ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے چا ئنہ کی کچھ مخصوص کمیونیٹیز کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔۔..جنہوں نے کھانے پینے کے سا دھ سے اصول وضع کر رکھے ہیں جنہیں یا د رکھنے کے لیئے ایک مخصوص فوڈ چا رٹ لکھ کے نہیں رکھنا پڑتا ۔۔۔۔ یہ کمیونیٹیز صحت کے حسا ب سے بھی لمبی اور کا فی حد تک بیما ریوں سے آزاد زندگی گزارتی ہیں ۔

میرے خیا ل سے اگر ان کے رہن سہن کو بطور مثا ل سا منے رکھتے ہوئے کھا نے پینے کے معا ملا ت کو سمجھا اور اپنا یا جا ئے تو صحت کے معاملا ت میں آسا نی ہو سکتی ہے۔۔۔۔ مزید یہ کہ چند سا ل سے انہی اصولوں کو زندگی میں سا تھ لیکر چلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ثمرات واضح ہیں۔۔۔۔۔ پیٹ کا سا ئز کم رھنا ۔۔۔۔۔ سا را دن حا ضر دما غی سے کا م کر نا وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور اچھی با ت یہ کہ ان کے کھانے کے طریقہ کا ر میں کھا نے پینے کا بجٹ نہیں بڑھتا ۔۔۔۔۔۔ یعنی کم خرچ بالا نشین

قسط نمبر 2

خوراک کے بنیا دی اجزا

قسط نمبر ایک میں تعا رفی بات کی گئی تھی ۔ اب سے ہم ہر قسط میں کوشش کریں گے کہ کسی ایک ایسے صحت کے اصول کو بیا ن کیا جا ئے جسے کچھ چا ئنیز کمیو نیٹیز اپنا ئے ہوئے ہیں ۔۔۔۔ اور بغیر موٹا پے اور بہت سی لائف اسٹا ئل بیما ریوں سے کا فی حد تک محفوظ ہیں۔۔۔ جن چا ئنیز کمیونیٹیز کی با ت کی جا رہی ہے وہ جنوبی چین کے پسما ندہ کہلا ئے جا ئے والے صوبے یونان سے تعلق رکھتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ چائنہ میں ٹو ٹل اقلیتوں کی قومیتوں کی تعداد 54 ہے جس میں سے چا ئنہ کے یونا ن صوبہ میں 34 مختلف اقلیتیں رہتی ہیں ۔ یونان صوبہ کی زیادہ تر معیشت زراعت پر مشتمل ہے۔ ۔۔۔۔یہ بڑے انڈسٹریل شہروں جیسا کہ شنگھا ئی ، بیجنگ و غیرہ سے مختلف ہے اسی وجہ سے اسے غریب صوبہ بھی کہتے ہیں۔


خوراک کے تین بنیادی اجزا کاربوہائیڈریٹس پروٹین اور گڈ فیٹس تینوں ایک وقت کے کھانے میں موجود ہوتے ہیں۔

آسان لفظوں میں ایک وقت کے کھانے میں کم از کم دو مختلف قسم کی ہانڈیاں موجود ہوتی ہیں ۔۔۔۔جن میں یہ تینوں بنیادی چیزیں یعنی اچھے کاربوہائیڈریٹس پروٹین اور گڈ فائٹس موجود ہوتی ہیں

یہاں اچھے کاربوہائیڈریٹس سے مراد سبزیاں.... پروٹین سے مراد دال یا گوشت.... اور اچھی فیٹ سے مراد گراس فیڈ جانوروں سے حاصل شده اینیمل فیٹ یا وہ چربی ہے جسے ہم قصائی کی دکان پر کھڑے ہو کر پوری احتیاط کے ساتھ الگ کروا کر پھینک دیتے ہیں ۔۔۔۔۔سب سے زیادہ مقدار سبزیوں کی ہوتی ہے اس سے کم گوشت یا دال اور سب سے کم چربی یا فیٹ جسے کھانا بناتے ہوئے بس تھوڑی سی مقدار میں ہی شامل کیا جاتا ہے۔۔۔۔ کھا نا بنیا دی طور پر بنا یا کوکنگ آئل میں ہی جا تا ہے لیکن کسی ایک ڈش میں تھو ڑی مقدار میں چربی بھی استعما ل کی جا تی ہے۔

عموما پا کستا ن میں ہم ایک دن میں ایک ہی ڈش بنا تے ہیں یہ چا ئنیز کمیونیٹیز ایک وقت میں کم سے کم دو ڈشیں لازمی بنا تے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن ان کے پکا نے کا طریقہ نسبتا آسان اور تیز ہو تا ہے اس وجہ سے وہ جتنی دیر میں تین ڈشز بنا لیتے ہیں ہم اتنی دیر میں ایک بمشکل بنا تے ہیں۔۔۔۔۔ ایک وقت میں کھانے کے تینوں بنیا دی اجزا یعنی اچھے کا ربو ہا ئیڈریٹس، پروٹین اور فیٹس کھا نا اس چیز کی ضما نت ہو تا ہے کہ جسم کو مطلوبہ مقدار میں تما م بنیا دی اجزا بشمول منرلز اور وٹا منز کے مل سکیں اور جسم بہتر انداز میں بیما ریوں سے لڑنے کے قا بل ہو سکے۔

اس قسط میں ہم نے کھانے کے بنیا دی اجزا کا عموما ذکر کیا۔ اگلی قسط میں ہم کھا نا بنا نے کے طریقے کا بیا ن کریں گے۔

24/03/2022

آجکل نیوٹریشن یعنی کھا نے پینے کے حوالے سے انٹرنیٹ پر بہت زیا دہ مواد شیئر کیا جا تا ہے۔۔۔۔ ڈاکٹرز، حکیم، نیوٹریشنسٹ الغرض ہر کوئی اس حوالے سے کوئی نہ کوئی اصول وضع کرتا ہے اور بسا اوقات انہیں یا د رکھنا اور فالو کرنا مشکل ہوتا ہے اسی لیئے تنگ آکر سب کچھ چھوڑ چھا ڑ کر جیسے چل رہا ہو ویسے ہی چلنے دو کی پا لیسی اختیا ر کی جا تی ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے چا ئنہ کی کچھ مخصوص کمیونیٹیز کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔۔..جنہوں نے کھانے پینے کے سا دھ سے اصول وضع کر رکھے ہیں جنہیں یا د رکھنے کے لیئے ایک مخصوص فوڈ چا رٹ لکھ کے نہیں رکھنا پڑتا ۔۔۔۔ یہ کمیونیٹیز صحت کے حسا ب سے بھی لمبی اور کا فی حد تک بیما ریوں سے آزاد زندگی گزارتی ہیں ۔۔
میرے خیا ل سے اگر ان کے رہن سہن کو بطور مثا ل سا منے رکھتے ہوئے کھا نے پینے کے معا ملا ت کو سمجھا اور اپنا یا جا ئے تو صحت کے معاملا ت میں آسا نی ہو سکتی ہے۔۔۔۔ مزید یہ کہ چند سا ل سے انہی اصولوں کو زندگی میں سا تھ لیکر چلنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے ثمرات واضح ہیں۔۔۔۔۔ بغیر اکسرسا ئز کے پیٹ کم رکھنا ۔۔۔۔۔ سا را دن حا ضر دما غی سے کا م کر نا وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور اچھی با ت یہ کہ ان کے کھانے کے طریقہ کا ر میں کھا نے پینے کا بجٹ با لکل نہیں بڑھتا ۔۔۔۔۔۔ یعنی کم خرچ بالا نشین

اس سلسلے میں تحریری سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

24/03/2022

بچوں میں چسٹ انفیکشن عام ھو چکا ھے
سینے میں جمی بلغم نکل ھی نہیں پاتی
اینٹی بایوٹکس کے مسلسل استعمال سے مدافعتی نظام پر منفی اثر پڑتا ہے
آسان سا نسخہ پیش خدمت ھے بنائیں اور فائدہ اٹھائیں
ادرک کا پانی ایک ٹیبل سپون
شہد چار ٹیبل سپون
مکس کر لیں نسخہ تیار ھے
بلغم نکل کر چسٹ کی صفائی ھو جاتی ھے
بچوں کو عمر کے حساب سے استعمال کروائیں
دوائی کی مقدار ھمیشہ تھوڑے سے شروع کریں

Team Curacord

Address

A-102. Blossom Trade Center. Plot SB# 26. Gulistan-e-Johar Block-1. Opposite NED University, Main University Road. Karachi
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Curacord posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share