04/06/2026
محترم امپورٹرز و ایکسپورٹرز،
السلام علیکم،
مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ مجھے چیمبرز فیڈریشن آف پاکستان کی امپورٹ، ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمیٹی کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔
میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کی کاروباری برادری، بالخصوص امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل اور مشکلات کو متعلقہ حکام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جائے اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ امپورٹ، ایکسپورٹ، کسٹمز، بینکنگ، ایل سی، شپنگ، ٹیکسز، ریگولیٹری امور یا کاروباری سرگرمیوں سے متعلق جو بھی مسائل، تجاویز یا سفارشات آپ کے پاس موجود ہوں، براہِ کرم مجھ سے شیئر کریں تاکہ انہیں کمیٹی کے فورم پر پیش کیا جا سکے۔
آپ کی آراء اور تجاویز پاکستان کی تجارتی ترقی اور کاروباری ماحول کی بہتری میں اہم کردار ادا کریں گی۔
نیک تمناؤں کے ساتھ،
مرزا تیمور اشرف بیگ
ممبر امپورٹ، ایکسپورٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمیٹی فیڈرل
چیمبرز فیڈریشن آف پاکستان
Email - [email protected]