06/05/2025
عالمی جنگ کون جیتے گا؟
مکہ سے بہت دور شام اور اردگرد کے علاقوں میں بازنطینیوں اور ساسانیوں کی جنگیں جاری تھیں ساسانی ہر جگہ میدان مار رہے تھے جب ساسانیوں کی فتح کی خبریں مکہ پہنچتیں تو کفار خوش ہوتے اور وہ مسلمانوں کو طعنے دیتے کہ ساسانی جو کہ ہماری طرح مشرک ہیں وہ بازنطینیوں کو خوب پٹائی لگا رہے ہیں جو تمہاری طرح اہل کتاب ہیں مسلمان اس پر افسردہ ہوتے تو پھر اللہ تعالیٰ نے سورہ روم نازل فرمائی جس میں بازنطینی رومیوں کی آئندہ سالوں میں فتح کی خوشخبری سنائی سورہ روم کی ابتدائی آیات میں فرمایا گیا
کہ قریب کی زمین پر رومیوں کو شکست ہو گئی ہے لیکن وہ دوبارہ غالب آئیں گے پہلے بھی اور بعد میں بھی اور مسلمان خوش ہو جائیں گے
پھر قرآن کی بات سچ ثابت ہوئی چند سالوں بعد بازنطینوں نے نئے بادشاہ ہرقل کی قیادت میں ساسانیوں کو شکست دے کر تمام علاقے آزاد کر لئے اور پرانے بارڈر بحال ہو گئےبازنطینوں کی اس فتح پر مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا جیسا کہ آیت میں بھی ذکر ہے آیت کی یہ تشریح آپ کو قرآن کی ہر تفسیر میں ملے گی کسی بھی مفسر کی تفسیر اٹھا کر دیکھ لیں لیکن ایک اضافی اور انتہائی اہم نکتہ مولانا عمران حسین نے اٹھایا جسے اس سے پہلے کسی نے نہیں اٹھایا وہ یہ کہ آیت میں لکھا ہے کہ رومی غالب آئیں گے پہلے بھی اور بعد میں بھی ۔ اس “پہلے بھی” کا ذکر تو اوپر ہو گیا یعنی بازنطینیوں کی فتح لیکن اس “بعد میں بھی” سے کیا مراد ہے اس “بعد میں بھی “ کو صرف مولانا عمران حسین نے ایڈریس کیا ہے آئیں دیکھتے ہیں اس کا کیا مطلب ہے
مولانا عمران حسین کے مطابق آیت میں رومیوں کی ایک نہیں بلکہ دو فتوحات کا ذکر ہے اور دونوں دفعہ مسلمان خوش ہوں گے یعنی رومیوں کی فتح مسلمانوں کو خوش کرے گی پہلی فتح تو وہ جو اوپر ذکر کی گئی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہوئی اور دوسری فتح یعنی “بعد میں بھی” وہ فتح ہو گی جو قیامت سے پہلے عالمی جنگ “ملحمہ” میں رومیوں کو ملے گی اب سوال یہ ہے کہ اب بھی رومی موجود ہی نہیں تو مولانا عمران حسین کے مطابق آج کا روس اس قدیم بازنطینی سلطنت کا وارث ہے مولانا عمران حسین کے مطابق روس کیوں بازنطینی سلطنت کا وارث ہے کیونکہ دونوں کا کلچر مذہب سیاست ایک جیسی ہے بازنطینی آرتھوڈوکس عیسائی تھے روس بھی آرتھوڈوکس عیسائی ہے اس کے علاوہ بھی کچھ چیزیں دونوں میں یکساں ہیں بات کو مختصر کرتے ہیں کہ جب عالمی جنگ ہو گی تو مولانا صاحب کے مطابق قرآن کی آیت کے مطابق “بعد میں بھی” غالب آئیں گی یعنی آج کے بازنطینی یعنی روس غالب آئے گا نیٹو امریکہ اس_را_ئیل کو شکست ہو گی اور حق پرست مسلمان اس فتح سے خوش ہوں گے یہاں مسلمانوں کے بھی دو گروہ ہوں گے ایک سچا اور دوسرا منافقوں کا گروہ سچا گروہ روس کے ساتھ اور منافقین امریکی بلاک کا حصہ ہوں گے خدا حق پرستوں کو فتح دے گا
سورہ کہف میں مسلمانوں کو فرمایا گیا کہ تم سے محبت و الفت میں سب سے بڑھ کر وہ لوگ ہوں گے جو کہیں گے کہ ہم عیسائی ہیں اور وہ متکبر نہیں ہوں گے
اس آیت میں ان عیسائیوں کی بات کی گئی ہے جو مسلمانوں کے دوست ہوں گے اس لئے آج کے دور میں جب مسلمان عسکری طور پر بالکل کمزور ہو چکے ہیں تو مسلمانوں کو روس اور ایسے عیسائی دوستوں کی ضرورت ہے جو ایک دوسرے کی مدد کر سکیں پاکستان کس بلاک کا حصہ ہے یا عالمی جنگ کے وقت ہو گا یہ وقت بتائے گا کہ یہ تاریخ کے کس طرف کھڑے ہوتے ہیں فی الحال تو امریکی بلاک کا حصہ ہیں ۔