چیچیاں انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر

  • Home
  • Pakistan
  • Gujrat
  • چیچیاں انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر

چیچیاں انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر بیروزگار افراد کے لئے بیرون ملک نوکری کرنے کے لیے بہتر?

انٹرویو جاری ہیں
05/08/2026

انٹرویو جاری ہیں

01/08/2026
معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز، کیپٹن (ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں ...
28/07/2026

معروف پاکستانی شخصیت اور ترجمان اوورسیز پاکستانیز، کیپٹن (ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سب سے زیادہ نقصان اس طبقے نے پہنچایا ہے جو صرف "روٹی، بوٹی اور فوٹو" کی سیاست کرتا رہا ہے۔ ان کے بقول، ایسے افراد میں سے بیشتر دوہری شہریت رکھتے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر عہدے حاصل کرنے کے باوجود عملی طور پر صرف فوٹو سیشن، دعوتوں اور ذاتی مفادات تک محدود رہے ہیں۔

کیپٹن (ر) عاصم ملک نے کہا کہ دوہری شہریت رکھنے والے افراد اور اوورسیز پاکستانیوں میں واضح فرق کو سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق، اوورسیز پاکستانی وہ ہیں جو پاکستانی گرین پاسپورٹ رکھتے ہیں اور روزگار، تعلیم یا دیگر جائز مقاصد کے لیے عارضی طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں، جبکہ دوہری شہریت کے حامل افراد ایک الگ حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی زیادہ تر سیاسی بنیادوں پر ایسے افراد کو دی جاتی ہے جو دوہری شہریت رکھتے ہیں اور کسی بھی حوالے سے حقیقی اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے قریبی لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانیوں پر اپنے من پسند افراد مسلط کرنے کے بجائے ایسے حقیقی اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف نمائندہ عہدوں اور ذمہ داریوں پر تعینات کرے جو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل، مشکلات اور ضروریات سے بخوبی آگاہ ہوں۔

کیپٹن (ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ دوہری شہریت کے حامل افراد عموماً صرف "روٹی، بوٹی اور فوٹو سیشن" کی سیاست تک محدود رہتے ہیں۔ وہ مختلف تقریبات میں شرکت کرکے تصاویر بنواتے ہیں، دنیا بھر کے دورے کرتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں، جبکہ انہیں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقیقی مسائل اور مشکلات سے کوئی عملی سروکار نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی صرف انہی افراد کے سپرد کرے جو حقیقی معنوں میں اوورسیز پاکستانی ہوں، ان کے مسائل کو سمجھتے ہوں اور ان کے حقوق کے لیے مؤثر انداز میں آواز اٹھا سکیں۔

کیپٹن (ر) عاصم ملک نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے اس دیرینہ اور جائز مطالبے کو تسلیم کیا جائے تاکہ نہ صرف ان کے مسائل کے حل میں پیش رفت ہو بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہو۔

Address

Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چیچیاں انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to چیچیاں انٹرنیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ ٹریڈ ٹیسٹ سنٹر:

Shortcuts

Share