Rizvi Construction Company

Rizvi Construction Company The following are the services of our Company to oversee the Construction Contract in Architecture Engineer, Consultants, Development, Designer and is Also

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کنسٹرکشن کا کام بڑا آسان ہے یہ کوئی بھی کورس کر کے آ سکتا ہے ، یا چند دن کسی مستری کے ساتھ لگا کے ...
03/07/2025

کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ کنسٹرکشن کا کام بڑا آسان ہے یہ کوئی بھی کورس کر کے آ سکتا ہے ، یا چند دن کسی مستری کے ساتھ لگا کے سیکھ سکتے ہیں ۔ یاد رکھیے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کنسٹرکشن اور اس کے وژن میں بہت تبدیلیاں آ چکی ہیں، اب صرف ریت گارا اور اینٹیں جوڑنا کنسٹرکشن نہیں کہلاتا بلکہ اس میں آرٹ اور انٹیریئر کا بہت بڑا عمل دخل ہے ۔
ہم جیسے پروفیشنل لوگ جن کے 30 سال اس کام میں لگ چکے ہیں ہم اب بھی سیکھنے کے مراحل میں ہیں ، اور یہ کام ایسا ہے کہ ایک ذرا سی کوتاہی کسی کا کروڑوں کا نقصان کروا سکتی ہے ، شاعر سے معذرت کے ساتھ
یہ تعمیر نہیں اساں بس اتنا سمجھ لیجئے
ایک اگ کا دریا ہے ۔۔۔۔۔۔اور ڈوب کے جانا ہے
مکان صرف اینٹ، سیمنٹ اور سریے سے نہیں بنتا...یہ پسینے سے بنتا ہے، نیندوں کی قربانی سے بنتا ہے۔نقشہ کاغذ پر بڑا خوبصورت لگتا ہے،لیکن اس کو حقیقت میں اُتارنے کے لیے سینکڑوں فیصلے درکار ہوتے ہیں۔ سول انجینئرنگ کی کئی بھول بھلیوں سے گزرنا پڑتا ہے یہاں کسی بھی جگاڑ کا کوئی کام نہیں۔
مارکیٹ میں معیاری سریہ تلاش کرنا،
ریت اور بجری کے ہر لوڈ کو چیک کرنا،
سٹاف کی حاضری، مزدور کی محنت، سر پر کھڑے ہو کر ہدایات
یہ سب مل کر صرف ایک دیوار کھڑی کرتے ہیں۔
پھر ہر دیوار کو پانی دینا،ہر کمرے کو ماپ سے گزارنا،اور ہر اینٹ کو پرکھنا ۔۔۔ یہ آسان نہیں
مکان راتوں رات نہیں کھڑے ہوتے ان میں آپ کا پیسہ اور ماہر کاریگروں کا خون پسینہ لگتا ہے ، تعمیر کی دنیا میں صرف ہنر نہیں۔۔۔ صاف نیت، صاف حساب بھی ہے ۔ جاڑے کے دھندے بھرے دن ، اور جون کی چلچلاتی دوپہریں کام میں گزرتی ہیں
تب جا کر کوئی گھر بنتا ہے۔۔۔۔ اور یہ صرف مکان نہیں ہوتا ، کسی کا خواب ہوتا ہے ۔
جو لوگ سمجھتے ہیں کہ کنسٹرکشن آسان کام ہے،
وہ ایک دن کسی سائیٹ پر آ کر کھڑے ہوں،اور دیکھیں کہ یہ کام صرف محنت نہیں،یہ وقت، صبر اور مہارت کا امتحان ہے۔
ہم ہر قدم پر کوشش کرتے ہیں کہ مکان ڈھانچہ اتنا مضبوط ہوکہ وقت، موسم اور حالات بھی اسے کمزور نہ کر سکیں۔
(انجینئر مجیب الرحمٰن کی وال سے)

سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ... جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ...
18/10/2022

سریا خریدتے وقت فراڈ سے کیسے بچیں....؟
سریے کی مِقدار چیک کرنے کا ایک آسان سا کُلیہ...
جو کہ تجربہ کار لوگوں کا بنا ہُوا ہے، شاید نئے گھر بنانے والوں کو میری تحریر سے فائدہ ہو سکے،
سب سے پہلے تو یاد رکھیئے کہ جِس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نِکلی ہوں گی، جان لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہُوا ہے وہ ہرگِز مت خریدیں،
اِس کے علاوہ سریے کی ہر لینتھ کے اوپر ایک کونے پر اسکی تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں کیونکہ 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سرہے سے مہنگا ہوتا ہے تو کہیں ایسا تو نہیں کہ آپکو 60 کا بتا کر 40 پکڑایا جارہا ہے،،
اب آتے ہیں سریے کے وزن کو جاننے کے کُلیے کی طرف!!!!
پاکِستان میں 3 سُوتر سے 8 سُوتر تک کا سریا استعمال ہوتا ہے، ان میں سے بھی عام گھروں میں3اور4 ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، 3اور4 سُوترکا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم یا بڑے کالمز میں 6 سُوتر کا سریا اِستعمال ہوتا ہے،
تین سُوتر کی ایک 40فُٹ لینتھ کا کُل وزن 6.8 کلو ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام، جبکہ3سُوتر کے سریے کے ایک فُٹ ٹُکڑے کا وزن 170 گرام ہوتا ہے،
4سُوتر کی40فُٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی 12کلو اور 100 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے،
پانچ سُوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی 18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فُٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے،
چھے سُوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کُل وزن 27.22 یعنی 27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے،
سات سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 37.05 یعنی 37کلو اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے،
آٹھ سُوتر کی 40فٹ لینتھ کا کُل وزن 48.39 یعنی 48کلو 390گرام اور ایک فُٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے،
اب آپ جب بھی سریہ خریدیں تو وزن کرا لینے کے بعد اسکے لینتھ گِنیں مثال کے طور پر آپ 4 سُوتر کی 10لینتھ لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ/فارمولا آپکے پاس موجود ہے 12.10x10 = 121کلو۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک یے یا اس میں زیادہ سے زیادہ 4 سے 5 کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے (وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صُورت میں معمولی وزن کا کم ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40فُٹی 10 لینتھ کا وزن 100کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں آپکو چُونا لگایا جارہا ہے، اور یہ سریے کے ٹھیے یا فیکٹری والا رانگ نمبر ہے اُلٹے قدموں واپس بھاگ جائیں.
یہ پوسٹ سب کو تو نہیں لیکن چند لوگوں کے بہت کام کی ہے، اس طریقے کو فالو کر کے سریے والوں کے فراڈ سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے، باقی اینٹ، بلاک، بجری والوں کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے کہ وہ مقدار برابر رکھیں۔آمین -

O You who believe! when the call is proclaimed for Jummah (Friday Prayer), come fast to the remembrance of Allah. — Qura...
20/05/2022

O You who believe! when the call is proclaimed for Jummah (Friday Prayer), come fast to the remembrance of Allah. — Quran 62:9
Jummah Mubarik! جمعہ مبارک
#آرکیٹیکچر #انجینئر #کنسلٹنٹ #ڈیزائنر #کنسٹرکشن #کنٹرکٹر

For all your hard work and perseverance, thank you !!This is your day !!
01/05/2022

For all your hard work and perseverance, thank you !!
This is your day !!

مساجد اور مدارس کے نقشہ جات فی سبیل اللہ حاصل کریں.Get planning, Designing of mosques and madrassas fisabilAllah. #آرکیٹ...
13/01/2022

مساجد اور مدارس کے نقشہ جات فی سبیل اللہ حاصل کریں.
Get planning, Designing of mosques and madrassas fisabilAllah.
#آرکیٹیکچر #ڈیزائنر #انجینئر #کنسلٹنٹ #کنسٹرکشن #کنٹرکٹر

  is one of the best   in  .Our Company is Providing the  ...  ,  ,  ,                  . Please  ,   and   this page  ....
09/01/2022

is one of the best in .Our Company is Providing the ... , , , . Please , and this page . So, we can make this page More Helpful or Sportive for you. Thank you Very Much !! .Cco ..

A new project of Rizvi Construction Company and design by Ghumman Associate Gujranwala... ❤️
01/06/2021

A new project of Rizvi Construction Company and design by Ghumman Associate Gujranwala... ❤️

For all your hard work and perseverance, thank you !!This is your day !!
01/05/2021

For all your hard work and perseverance, thank you !!
This is your day !!

14/08/2020

وطن کی مٹیّ عظیم ہے تو۔۔۔
عظیم تر ہم بنا رہے ہیں،
گواہ رہنا۔۔۔۔

B  U  I  L  D  I  N  G(Estimation/Budgeting/Quantity)                                                                   ...
10/08/2020

B U I L D I N G
(Estimation/Budgeting/Quantity) عمارت کا تخمینہ / بل کی مقدار
--------------------------------------------
آپ نئی عمارت شروع کرنا چاہتے ہیں یا پرانی عمارت کی رینویشن کرنا چاہتے ہیں.لیکن آپ اس پے آنے والے اخراجات کا اندازہ نہیں لگا سکتے.تو پریشان نہ ہو.ہم آپ کی پریشانی دور کریں گئیں...
--------------------------------------------
بلڈنگ کے تخمینہ نکلوانے کے فوائد

# تخمینہ نا لگانے کی وجہ سے آپ اکثر شروع میں ہی اتنا مہنگا میٹریل خرید لیتے ہیں کہ آپ بلڈنگ کے درمیان یا آخر میں ہی آپ کو بلڈنگ کی کنسٹرکشن کو روکنے پے مجبور ہو جاتے ہیں.لیکن آپ تخمینہ لگاتے ہیں تو آپ اپنے بجٹ کے اندر ہی اندر کنسٹرکشن مکمل کر سکتے ہیں.

# تخمینہ لگانے سے آپ کے تعمیراتی منصوبے کی لاگت کا ٪ 20 بچت کر سکتے ہیں.

# آپ آخری لمحات کے اوور ہیڈ اور غیر متوقع اخراجات سے بچ سکتے ہیں.

# آپ میٹریل کی چوری سی بچ سکتے ہیں... اور میٹریل کی کوالٹٹی کی ہیرا پھیری سے بچ سکتے ہیں.

# بلڈنگ کے آغاز سے ہی بلڈنگ پر آنے والے اخراجات معلوم کر سکتے ہیں. اور درجہ با درجہ پیمنٹ کو ترتیب دے سکتےہیں.

# بلڈر حضرات A+, A, B & C گریڈ اور لاگت بنا سکتے ہیں.
--------------------------------------------
RESIDESHINSL & COMMERCIAL

# Building Estimation
# Detailed & Simple BOQ/BOM
# Pre-Execution Estimate if Quantity
# Project Cost Estimate
# Time Forecasting
# Material & Fabrication
# Detailed of Scope of Work
# Construction Quantity Takeoff
# Bar Bending Schedule/Steel Estimation
Foundation, Columns, Beams, Slab & Stairs, etc
# Rate Analysis/Pricing/Budgeting
Excavation, P.C.C, R.C.C, Masonry, Tiles, Plaster & Paint, etc
# Material Listing
Cement, Sand, Coarse Aggregates & Bricks, etc Complete Material Statement In Excel
# All Types of Bill
Material Bill, Labour Bill, Agreement, Billing as per Contract & Sub Contractors Bill
--------------------------------------------
# Project Supervision & Layout
Structure & Finishing
--------------------------------------------
گھر یا دفتر بیھٹے اپنی عمارت کا تخمینہ ہم سے انتہاہی کم رقم میں بنوایں۔ صرف ڈرائینگ اور تھوڑی سی معلومات دیں ہم آپ کو ورکنگ انٹرنیٹ کے زریعے سینڈ کریں گئیں...
We Work for your Dreams to Come me
---------------------------------------

https://wa.me/923127916635

 A beautiful prayer gift from the Quran for parents on Mother's Day.رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾ ...
10/05/2020


A beautiful prayer gift from the Quran for parents on Mother's Day.
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ﴿٢٤﴾ (سورة الإسراء)
Translation: O my Lord! Have mercy on both of them as they raised me (with mercy and compassion) as a child.
May Allah open the doors of His blessings and blessings on the parents of all and count them among His beloved servants. Amen or Lord of the worlds.
May those who have passed away be exalted to the highest levels of Paradise and may those who are alive be given a life of health and well-being. Amen and Amen.
Many prayers for all parents.
And lots of love and prayers for all mothers
May God bless the mothers of all the friends and raise the ranks of all the friends whose mothers have passed away.

Address

Gujranwala
52250

Opening Hours

Monday 09:00 - 19:00
Tuesday 09:00 - 19:00
Wednesday 09:00 - 19:00
Thursday 09:00 - 19:00
Friday 09:00 - 19:00
Saturday 09:00 - 19:00

Telephone

0312-7916635

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rizvi Construction Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rizvi Construction Company:

Share

Rizvi Construction Company (Pvt.) Ltd.

Architectural Consultancy

Structure Engineering

Project Management

Principle Designer