16/08/2024
ایک ہی دن دو خبریں۔۔۔
انڈیا میں Google اپنی AI کیلئے مفت تربیت اور دوسری طرف پاکستان میں Fiverr پاکستانی فری لانسر کے اکائونٹس کے ساتھ تنبیہ لگا رہا ہے کہ پراجیکٹ دینے سے پہلے ایک دفعہ سوچ لیں کیونکہ اس ملک میں انٹرنیٹ خراب ہے ۔۔۔
اسٹیبلیشمنٹ مبارکباد کا مستحق ہے کہ آپ اس ملک کے نوجوانوں سے بدلہ لینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹپلیس فائیور نے آفیشلی کہہ دیا ہے پاکستانیوں کو کام مت دیں،
کیونکہ وہاں انٹرنیٹ صحیح نہیں ہے۔
اس وجہ سے انہیں کام ڈیلیور کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔
فائر وال ہے یا ویسے اپنی عزت بڑھانے کےلئے نیٹ سلو کر دیا گیا ہے۔ لیکن یہ تو طے ہو گیا ہے کہ اگر یہ چند ہفتے بھی ایسا ہوتا رہا تو پاکستان آن لائن فری لانسنگ مارکیٹ سے آؤٹ ہو جائیگا۔
جب آپ وقت پر اپنے کلائنٹس کی اسائنمنٹ نہیں دے سکیں گے۔
جب آپ کلائنٹس کی ایمیلز کا جواب ، یا وٹس ایپ میسجز کا جواب فوری نہیں دے پائیں گے۔
جب آپ نئے پراجیکٹ لینے کے لیے اپ ورک، لنکڈ ان، فائیورر جیسی ویب سائٹس کو چلا ہی نہیں پائیں گے۔
تو یقینی طور پر فری لانسرز کی موت ہو جائیگی ۔ کیونکہ اب تو پراکسی کے ساتھ بھی