ثاقب ایگرو ٹریڈرز

ثاقب ایگرو ٹریڈرز السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ!
ہماری خدمات میں کھل,ونڈہ , ہمہ قسم کھادیں,چوکر,مکئی,نکو چاول,بیج,زرعی اجناس اور ڈی جی سیمنٹ کی فراہمی شامل ہیں

20/03/2025
12/02/2025

*_حالیہ خشک سالی کی پیشگوئی کے تناظر میں گندم کے کاشتکاروں کے نام اہم پیغام_۔*

_محترم کاشت کار بھائیو! بارشوں کی کمی اور متوقہ خشک سالی کی وجہ سے گندم کی فصل کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے ۔ لہذا کاشت کردہ فصل گندم کی بہتر نگہداشت کے لیے درج ذیل سفارشات پر عمل کریں۔_

• _شدید گرم مو سمی حالات اور بارشوں کی کمی سٹہ نکالنے اور دانہ بننے کے مر حلے پر نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں_-

• _اس مرحلے پر صرف ہلکی آبپاشی مختصر دورانیہ کے ساتھ فصل کو بچا سکتی ہے۔ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فصلوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور کھیتوں میں ہلکی آبپاشی کریں_۔

• _فصل کو آبپاشی ترجیحا شام یا رات کے اوقات میں کریں_۔

• _ہر آبپاشی کے ساتھ کمپوسٹ کو کھیت میں فلڈ کریں اس سے کھیتوں میں نمی زیادہ دیر تک قائم رہے گی_۔_

• _گندم کی فصل کو سٹہ بنانے اور دانہ بھرنے کی سٹیج پر پانی کی کمی نہ آنے دیں ۔ان مراحل پر آبپاشی کا اہتمام لازمی کریں ۔ بصورت دیگر پیداوار میں انتہائی کمی ہو سکتی ہے_۔

•مناسب آبپاشی کا انتظام، Bio-simulants کا استعمال ، گروتھ پروموٹرز، مناسب و متوازن کھاد ڈالنا خشک سالی کے برے اثرات کو کم کر سکتا ہے_ جیسا کہ پوٹاش کی کھاد کا استعمال گوبھ کی حالت میں پیداوار بڑھانے کا ضامن ہے۔

• _نامیاتی مادے اور عناصر صغیرہ سے بھر پور کھادوں کی فراہمی فصل کی خشک سالی کے دباؤ سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے_-

_.گرم اور خشک موسم کے دوران فصل کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لیے 300 گرام پو ٹاش ، 250 گرام بوران 250 گرام زنک 150 گرام کاپر، اور 150 گرام مینگنیز پر مشتمل محلول فی ایکڑ سپرے کری۔_
_ان اجزاء کو الگ الگ تیار کر لیں اور پھر پورے کھیت میں سپرے کرنے سے قبل ملا لیں_۔

• _اضافی افادیت کے لیے محلول میں یوریا/پوٹاشیم نائٹریٹ کا 2 فیصد محلول 100 لٹر پانی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شدید درجہ حرارت اور خشک سالی میں اس سپرے کے عمل کو فصل کی حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے 7 دن کے وقفے سے دہرایا جا سکتا ہے_۔

_.گرم اور خشک موسم کےدوران، گندم کی فصل پر ایفیڈ کا حملہ بڑھ سکتا ہے_۔ ٹھنڈے پانی کا کھیت میں یکساں طور پر سپرے کرنے سے بھی تیلہ کے کنٹرول میں مدد ملتی ہے ۔ زرعی زہر کا استعمال مقامی محکمہ زراعت توسیع کے عملے سے مشورہ کے بعد کریں_-

سر سبز مٹری (کین CAN)دستیاب ہے
25/12/2024

سر سبز مٹری (کین CAN)دستیاب ہے

Available 4400
11/12/2024

Available
4400

Address

College Road
Taunsa
32100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ثاقب ایگرو ٹریڈرز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ثاقب ایگرو ٹریڈرز:

Share