تمہاری تنہائی جس طرف مائل کرتی ہے بس وہی تمہاری حقیقت ہے۔
10/09/2024
خدارا ڈپریشن مت پھیلائیں
اگر کوئی فرش کو ٹائلز گنتا ہے تو گننے دیں۔
اگر کوئی لطیفہ پوسٹ کرتا ہے، ہنسی نہ بھی آئے تو بھی اعتراض مت کریں، اس کی دل آزاری نہ کریں۔
اگر کوئی پہلی بار کہیں گھومنے گیا ہے اور اسے تصویریں وغیرہ بنانے کا نہیں پتہ تو مذاق نہ اڑائیں، آپ بھی اسی طرح تھے۔
اگر کوئی اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیاں آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہے تو اس پر تنقید مت کریں۔
لوگوں کو ہنسنے سے مت روکیں، دنیا میں بہت مسائل ہیں۔ آپ نہیں جانتے کہ کون سا شخص کن مشکلات سے دو چار ہے۔
لوگوں کو ہنسنے مسکرانے دیں، ہو سکتا ہے کچھ وقت کے لئے ہی سہی وہ اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں کو بھول جائیں۔
*
*دوسروں میں آسانیاں اور محبت بانٹیں، نفرتیں تو ویسے بھی بہت عام ہیں!*
08/09/2024
ایک فوٹو گرافر نے اپنی دکان کے باہر بورڈ لگایا ہوا تھا جس پر درج ذیل 3 تحریریں لکھی ھوئی تھیں۔
20 روپے میں آپ جیسے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں۔
30 روپے میں آپ جیسا سوچتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں-
اور
50 روپے میں آپ لوگوں کے سامنے جیسا دِکھنا چاہتے ہیں ویسی فوٹو بنوائیں
مرتے وقت اس فوٹو گرافر نے بتایا کہ مجھ سے ہمیشہ لوگوں نے 50 روپے والی فوٹو بنوائی ہے۔۔۔
اس کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ( اکثر ) لوگ پوری زندگی دوسروں کو دکھانے کے لئے گزاردیتے ہیں۔ ساری زندگی دکھاوا کرتے ہیں۔ اور 20 روپے والی زندگی نہیں گزارتے
آپ جیسے بھی ہیں ، بہت اچھے ہیں ۔۔۔۔
20 روپے والی آسان اور حقیقی زندگی گزاریں زیادہ خوش رہیں گے
16/08/2024
پچھلے کچھ دنوں سے قوم کا جینا حرام کرنے کے بعد
اسلحہ سمیت
مجاھدین سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے😂🤦♀️
02/08/2024
ملتان: پچھلے کچھ دن سے 9 نمبر چونگی، دولت گیٹ،چوک کمہاراں والا اور سیداں والے بائی پاس پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کا ناکہ لاگا ہوتا ہے اور وہ تقریباً ہر موٹر سائیکل سوار، رکشہ اور لوڈر رکشہ کو روک کر کچھ بھی پوچھے بنا لائسنس یا رجسٹریشن کارڈ مانگتے ہیں اور فوراً 2000 کا چلان کر دیتے ہیں یہ بھی نہیں دیکھتے کے وہ اتنی مہنگائی میں یہ بھر بھی سکتا ہے کہ نہیں اور ساتھ ایک جاز کیش والا لڑکا بھی بٹھایا ہوا ہے وہ اس چالان کو بھرنے کے لیے 100 روپے اوپر لیتا ہے یعنی 2100 روپے لیتا ہے۔
ٹریفک وارڈن کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ یہ آج اور ابھی بھر دو نہیں تو 2 دن بعد آپکی سواری بند کر دی جائے گی۔
یہ ظلم کب تک چلے گا؟؟؟ ایک مزدور جس کی آمدنی 1000 ہو وہ 2100 کا چالان بھرے؟ گھر کیا لے کے جائے ؟؟
خدا کے لیے کوئی تو شرم کریں۔ ہماری ملتان سٹی ٹریفک آفیسر اور اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس طرف توجہ کی جائے کہ قانون کی خلاف ورزی پرچالان کریں مگر 200 سے 500 تک کر لیں اور ظلم یہ کے فوراً بھرو۔
*صوبے اور ملک میں اعلیٰ حکام زندہ ہیں تو نوٹس لیں، 🙏🏻🙏🏻
24/07/2024
بدترین عدلیہ کے گھٹیا ترین کردار
سابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے حکومت کو خط لکھا کہ چونکہ میں بطور سابق جج دو ہزار یونٹ ماہانہ بجلی مفت استعمال کرسکتا ہوں۔ میں نے سولر سسٹم لگوالیا ہے تو لہذا مجھے دو ہزار یونٹ ماہانہ کے پیسے دیئے جاٸیں۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے خط لکھ کر سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کو بتایا گیا کہ دو ہزار یونٹ ماہانہ تو مفت دیئے جاتے ہیں لیکن وہ اگر استعمال نہ ہوں تو ان کے بدلے میں پیسے دینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔
جج صاحب کا لالچ دیکھیں اور دوسرا ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس کو کس کھاتے میں 2 ہزار یونٹ فری دئیے جارہے ہیں اسلئے تو ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہے
28/06/2024
قرآن مجید میں جتنی بھی قوموں کی تباہی کا ذکر ہے،ان میں سے ایک بھی قوم کی تبا*ہی کی وجہ نماز،روزہ حج زکات، چھوڑنا نہیں تھی.بلکہ کم تولنا،رشوت ستانی،انصاف نہ کرنا،کسی کا حق کھانا،ملاوٹ کرنا،کسی کو ناحق ق ت ل کرنا تھا،اگر سادہ الفاظ میں کہوں تو معاملہ،حقوق العباد کا تھا!!
02/02/2024
ہمارے رویے
ستر کی دہائی میں اسلام آباد لال کوارٹرز نئے نئے بنے تھے۔
یہاں گیس مفت تھی۔
نصف صدی گزر چکی ہے لیکن میرے ذہن پر نقش ہے کہ ماچس کی تیلی بچانے کیلئے مکین چوبیس گھنٹے چولہا جلائے رکھتے تھے۔
اب چلتے ہیں آفیسرز کالونی اینگرو رحیم یار خان۔
بجلی مفت تھی اور بیگمات تین چار دن بھی گھر سے جاتی تھیں تو
اے سی آن کرکے جاتی تھیں تاکہ
واپسی پر گھر ٹھنڈا ملے۔
غریب اور امیر دونوں کے رویے آپ کے سامنے رکھ دیے ہیں۔
دونوں میں کوئی مبالغہ نہیں۔
اب آئیں جرمنی کے اس ریسٹورنٹ میں جہاں کچھ پاکستانی ڈھیر سارا کھانا منگوا کر
آدھا چھوڑ کر نکلنے لگتے ہیں تو ایک خاتون گاہک روک کر پوچھتی ہیں کہ اگر کھانا نہیں تھا تو اتنا منگوایا کیوں؟
پاکستانی جواب دیتے ہیں کہ
ہم نے پیسے دیے ہیں آپ کو کیا تکلیف ہے ؟
وہ پولیس کو کال کرتی ہیں۔
بوتل کے جن کی طرح پولیس آفیسر بہت جلد پہنچ جاتا ہے۔
پولیس آفیسر ساری بات سن کر ان پاکستانیوں کو پچاس یورو جرمانہ کرتا ہے اور جو الفاظ بولتا ہے کاش ہمارے ذہنوں پر بھی نقش ہوجائیں۔
اس نے کہا:
پیسہ تمہارا ہے لیکن وسائل معاشرہ کی امانت ہیں اور تمہیں انہیں ضائع کرنے کا کوئی حق نہیں ۔
سارا الزام حکمران اور طاقتور طبقوں پر رکھ کر ہم بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
ہمیں اپنے گریباں میں بھی جھانکنا ہوگا۔
منقول
25/01/2024
اگر آپ کا تعلق کمزور اور غریب خاندان سے ہے تو احتیاط سے زندگی گزاریں کیونکہ پاکستان کے تمام تر قوانین آپ پر لاگوں ہیں
09/11/2023
تمام قسم کے باکٹ پسٹن کپ اور سیل کٹ دستیاب ہیں
لطیف آٹوز ملتان
03046113809
Be the first to know and let us send you an email when Latif Auto posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.