Fayusons Chain Sprocket For Bikes

Fayusons Chain Sprocket For Bikes Welcome to FaYuSons Chain Sprocket For Bikes! Digital Marketer, Entrepreneur Fayusons, Manufacturer and Seller Chain Sprocket Kits of Bikes

We specialize in high-quality chain sprocket kits for all major bike models in Pakistan, including CD70, CG125, CD100, United 100, CB150, GS150, YB100, YBR125, and all other bikes.

Chain sprocket kitChain grari kit available for All types of bikes
06/06/2025

Chain sprocket kit
Chain grari kit available for
All types of bikes

25/05/2025

ایک جگہ پر کچھ جواری جؤا کھیل رھے تھے اچانک پولیس آگئئ اور تھانے لے جا کر SHO کے سامنے پیش کردیا. SHO نے حکم دیا کے ان سب کو 10 /10 لتر مارو .
لتر کا سن کر ایک جواری رونے لگا اور کہا سر ! میں ملنگ آدمی ھوں اور بابا فرید کا مرید ھوں میرے ساتھ کچھ رعایت کریں. SHO نے حکم دیا کہ اسے صرف 5 لتر مارو.
دوسرے کی باری آئئ تو اس نے بھی موقع دیکھ کر کہا سر ! میں بھی داتا صا حب کا مرید ھوں مہربانی کرو. اسے بھی 5لتر مارنے کا حکم ھوا.
جب آخری والے کا نمبر آیا تو وہ خاموش کھڑا ھوگیا. SHO نے پوچھا او بھائئ تو کس کا مرید ھے وہ بچارا ڈر گیا . SHO نے پھر پوچھا او بھائئ بتاو آپ کس کے مرید ھو تاکہ آپ کو بھی رعایت مل جائے. تو اس نے ڈرتے ھوے کہا سر! میں رن مرید ھوں.
یہ سن کر SHO خوش ھوگیا اور آواز دی او منشی! جلدی سے کوک کی بوتل لاؤ اور اسے پیش کرو
منشی پریشان ھوگیا اور پوچھا سر یہ کیا معاملہ ھے تو SHO نے جواب دیا اوے ! منشی یہ میرا پیر بھائئ
ھے

22/05/2025
14/05/2025
11/05/2025

*عرب سوشل میڈیا پر ایک عربی کا شاندار کمنٹ ملاحظہ کیجیے*
"بہت وقت گزر گیا۔ ان محروم آنکھوں نے ایک ہی منظر بار بار دیکھا ۔
کا فروں کو مسلمانوں پر آسمان سے آگ اور لوہا برساتے ہوئے۔
کبھی عراق کے آسمان شعلوں سے بھر گئے،
کبھی فلسطین کی گلیاں خون سے رنگین ہو گئیں،
کبھی افغانستان کے پہاڑ لرز اٹھے،
اور کبھی شام و لبنان کی زمین پر آسمان سے قیامت نازل ہوئی۔

لیکن آج...!
آج ان آنکھوں نے وہ منظر دیکھا جس نے برسوں کی پیاس بجھا دی۔
ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے گاؤ پوجنے والوں پر آسمان سے آگ برسائی۔
دل کی دھڑکنیں سجدہ ریز ہو گئیں۔
ایسا سکون دل میں اترا جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔

اے اللہ! تیرے ہی لیے ہے تمام تعریف۔
ہزار بار شکر کہ تو نے ہمیں یہ دن دکھایا۔
یہ تیرا ہی فضل ہے کہ مظلوموں کی دعائیں سنی گئیں،
اور ظالموں پر آسمان سے بجلی گری!

11/05/2025

آ اب لوٹ چلیں
پچھلے دو دنوں میں بھارت کو دفاعی طور پرتقریباً 89 بلین ڈالرز اور سٹاک مارکیٹ میں 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا
جو کہ ایک
Growing Economy
کے لیئے زہر قاتل ہے
انڈیا کو ایک غلط فہمی یہ ہوئ کہ پاکستان معاشی طور پر ایک کمزور اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ملک ہے
لیکن پاکستانی افواج اور ہاکستانی قوم نے اپنے قومی اتحاد اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ انڈیا کی یہ غلط فہمی دور کر دی
پاکستان ائرفورس ، پا کستانی افواج اور پوری پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے
جنہوں نے
مل کر انڈیا کی
Suprmacy
اور چوہدری بننے کی خواہش کو ہمیشہ کے کیئے دفن کر دیا
پاکستان اور پاکستانیوں کے لیئے اب ایک بہترین موقعہ ہے کہ اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کریں
ہمیں نۓ سٹارٹ اپس شروع کرنے چاہیئں
جس میں انڈسٹری اور ٹیکنالوجی سر فہرست ہو
ہمیں پاکستان میں موجود اور
Available Sources
کے اندر ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اپنی ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہو گی
آپ نے ثابت کیا ہے کہ آپ ایک بہادر اوربرے سے برے حالات میں بھی لڑنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں
اپنے آپ کو
Educate
کریں
کہ ہم مل کر معاشی طور پر پاکستان کو کیسے ایک مضبوط ریاست میں تبدیل کر سکتے ہیں
پاکستان پائندہ باد

03/05/2025

#جنت کے مسافر ۔۔۔آخری سفر !!
میمونہ بیگم یکم مئی کی سرکاری چھٹی ہے کیا خیال ہے جمعہ کی اگر چھٹی لے لوں تو ہفتہ اتوار ملا کر چار چھٹیاں ہو جائیں گی ۔۔۔کہیں گھومنے چلیں ۔۔؟
آصف آپ کو پتہ ہے بجٹ نہ بھی ہو تو پہاڑوں پے جانا میری کمزوری ہے ۔۔
اسی لیے تو کہہ رہا ہوں ۔۔۔چار دن بڑا وقت ہے ۔۔
#ناران بھی کھل گیا ہے ۔۔
میں ابو سے گاڑی مانگ لیتی ہوں ۔۔۔بہت مزہ آئیگا ۔۔
بلکہ بشریٰ آپا سے بھی کہتی ہوں ساتھ چلیں ۔۔۔
ہاں میمونہ یہ ٹھیک رہیگا ۔۔۔
اللہ نے ہمیں اولاد نہیں دی لیکن آپا کے بچوں میں مجھے اپنی اولاد نظر آتی ہے ۔۔۔
#آصف اقبال کی اپنی بیگم سے ہلکی سی مشاورت کی دیر تھی کہ بیگم نے پلک جھپکتے میں سب پروگرام ترتیب دے لیا ۔۔۔ابو سے گاڑی مانگ لی ۔۔۔۔بشری آپا کے لیت ولعل پر آپا کے بچوں کو چابی دے دی ۔۔۔پھر کیسے ممکن تھا کہ آپا نہ کر پاتیں ۔۔۔بچوں نے ساتھ اپنی ایک اور خالہ کو بھی تیار کرلیا ۔۔۔
#یکم مئی صبح آٹھ بجے سوزوکی آلٹو گاڑی میں آصف اقبال ،ان کی اہلیہ ،اہلیہ کی دو بہنیں اور چار بچے ۔۔۔جن کی عمریں ڈیڑھ سے دس سال کے درمیان تھیں ۔۔۔ناران کے لیے روانہ ہوئے ۔۔۔
آپا اگر وسیم بھائ بھی ساتھ ہوتے تو بہت مزہ آتا ۔۔
ہاں میمونہ میرا بھی بہت دل تھا لیکن گاڑی کی حالت دیکھو تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے ۔۔اٹھ لوگ اور پھر سامان ۔۔۔میری تو ایک ٹانگ ابھی سے سن ہوگئ ہے ۔۔۔
جب سے موٹر وے بنی ہے مانسہرہ کا راستہ کتنا کم ہوگیا ہے ۔۔
ویسے اگر آپ خواتین راضی ہوں تو ہم ناران کے بجائے خنجراب پاس بھی جاسکتے ہیں ۔۔۔ناران تو پہلے بھی کئی بار دیکھا ہے ۔۔۔۔آصف نے مانسہرہ انٹر چینج سے اترتے نیا منصوبہ پیش کیا ۔۔۔
#منصوبے کا استقبال بھرپور پرجوش انداز سے کیا گیا اور گاڑی شاتے عبور کرتی ہؤئ تھاکوٹ کی جانب بڑھ گئ۔۔۔
درہ خنجراب جانے کی خوشی میں سب بہت پرجوش تھے ۔۔۔چھوٹی سی گاڑی میں چار بچوں اور تین خواتین کی موجودگی میں کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی ۔۔۔
ایسے ہی شور شرابے میں بشام گزر گیا اور قریباً پونے بارہ کے قریب گاڑی کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ پہنچ گئ ۔۔
تینوں بہنیں خوش گپیوں میں مصروف تھیں اور بچے اپنی کلکاریوں میں ۔۔۔یکدم گاڑی سڑک پر ڈگمگانے لگی ۔۔۔آصف ۔۔۔۔آصف ۔۔۔۔
یا اللہ خیر ۔۔۔۔!
اور گاڑی لڑھکتی ہوئ تیزی سے نیچے دریا کی جانب جانے لگی ۔۔۔لیکن اب کی بار گاڑی ٹائروں پر نہیں جارہی تھی بلکہ قلابازیاں کھاتی جارہی تھی ۔۔
بشری آپا نے ننھے کو بانہوں میں بھینچ لیا تھا ۔۔۔
بہنوں نے آخری بار ایک دوسرے پر نگاہ ڈالی اور آنکھیں موندھ لیں ۔۔۔۔
آصف ۔۔۔۔آصف ۔۔۔۔۔میمونہ۔۔۔۔اصف نے آہستگی سے آپنا ہاتھ فرنٹ سیٹ پر ساتھ بیٹھی اہلیہ کے ہاتھ پر رکھا ۔۔۔لیکن اگلے ہی لمحے چھوٹ گیا ۔۔۔۔ہمیشہ کیلیے ۔۔۔
پندرہ سالہ رفاقت کا خاتمہ لیکن ایک ساتھ ۔۔۔
گاڑی بالکل کچلی ہوئ حالت میں دریا کنارے کھڑی تھی ۔۔۔
اوپر سڑک پر لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہورہا تھا ۔۔۔
گاڑی میں سوار تمام مسافر عالم بالا کی جانب اڑے چلے جارہے تھے ۔۔۔
ماما ہم کہاں جا رہے ہیں ۔۔۔؟
ہم تو خنجراب جارہے تھے ۔۔۔
بیٹا ہمارا #سفر ختم ہوچکا ہے ۔۔۔
ماما لوگ ہماری ٹوٹی ہوئ گاڑی میں سے کیا نکال کر لیجا رہے ہیں ۔۔
یہ حسرت زدہ اجسام ہیں بیٹا ۔۔۔انہیں تمھارے بابا اور نانا ابو کے حوالہ کردیں گے ۔۔۔
ماما کتنا اچھا ہوتا بابا بھی ہمارے ساتھ ہوتے ۔۔۔وہ پیچھے بالکل اکیلے ہو جائیں گے ۔۔
بیٹا جلد وہ ہم سے آ ملیں گے ۔۔۔
ماما ان سے کہنا میری گڑیا ساتھ لیتے آئیں ۔۔۔وہ میرے بغیر سوتی نہیں ہے ۔۔۔
ہاں بیٹا کہہ دوں گی ۔۔۔
یہی باتیں کرتے یہ آٹھوں معصوم روحیں آسمان کی #وسعتوں میں کھو گئیں ۔۔۔
اور پھر چشم فلک نے راولپنڈی کے علاقہ لالہ زار میں آٹھ جنازے اکٹھے اٹھتے دیکھے ۔۔۔تین سگی بہنیں ،چار بچے اور آصف اقبال ۔۔۔۔۔
#ہرسال شمالی علاقہ جات میں ایسے حادثات ہوتے ہیں اور اپنے پیچھے رنج والم کی داستان چھوڑ جاتے ہیں ۔۔۔
یہ بھی ایک ایسا ہی حادثہ تھا اس کی وجوہات کا علم نہیں ہوپائے گا کیونکہ گاڑی میں موجود تمام مسافر لقمہ اجل بن گئے ۔۔کوئ عینی شاہد نہیں ۔۔۔
لیکن گاڑی کی گنجائش سے زیادہ افراد کا گاڑی میں سفر کرنا ،وزن کی زیادتی اور آصف اقبال کی ناتجربہ کاری ۔۔۔کوئ بھی چیز حادثہ کا سبب ہوسکتی ہے ۔۔۔اصف اقبال اچھے ڈرائیور ہوسکتے ہیں لیکن مستقل گاڑی نہیں چلاتے تھے ۔۔۔سرکاری ادارہ میں ملازم تھے صبح گاڑی لیکر جاتی اور شام اتار جاتی ۔۔خود کی گاڑی رکھی بھی نہیں تھی ۔۔سسر کی گاڑی پر جارہے تھے ۔۔۔مطلب ڈرائیور کا اچھا ہونا لیکن کبھی کبھار گاڑی چلانا ۔۔۔اور پھر اچانک شاہراہ قراقرم پر گاڑی لیجانا ۔۔۔یہ اس حادثہ کی بڑی وجہ ہوسکتا ہے ۔۔یہ سڑک ایسی نہیں کہ کوئ پارٹ ٹائم ڈرائیور یہاں گاڑی بھگاتا چلا جائے ۔۔۔یہاں تو غلطی کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہوتی ۔۔۔
جن لوگوں نے شاہراہ ریشم پر سفر کیا ہے وہ جانتے ہیں سڑک پر کئی جگہ اچانک گڑھا اجاتا ہے ۔۔جہاں سے بڑی گاڑی تو نکل جاتی ہے ۔۔لیکن آلٹو جیسی چھوٹی گاڑی کا توازن #بگڑ سکتا ہے ،ٹائر پھٹ سکتا ہے ،اینڈ کھل سکتے ہیں یا گوڈے نکل سکتے ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔۔۔اور ممکن ہے ایسا ہی کچھ ہوا ہے ۔۔۔
بیوی کے لیے خاوند ،ماں کے لیے بیٹا ،بہنوں کے لیے بھائ اور بچوں کے لیے باپ ان کا سپر ہیرو ہوتا ہے ۔۔جو سب کچھ کرسکتا ہے ۔۔لیکن یاد رکھیں حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا ۔۔۔اس لیے ان پہاڑی راستوں پر سپر ہیرو کے بجائے گاڑی چلانے کی ذمہ داری کسی تجربہ کار فرد کے سپرد کیجائے۔۔۔ذندگی کی حفاظت بھی فرض ہے ۔۔۔
میں نے خود بہت اچھے ڈرائیوروں کو ان راہوں پر حادثات کرتے دیکھا ہے ۔۔لیکن وہ بہت اچھے ڈرائیور تھے شہروں کے ۔۔۔پہاڑ کی ڈرائیونگ یکسر مختلف ہے ۔۔میرے ساتھ بیٹھے ہوئے ایک صاحب نے گاڑی ٹھوک دی ۔۔۔اور میرے ایک دوبار سمجھانے پر کہنے لگے ۔۔۔بچپن سے گاڑی چلا رہا ہوں ۔۔۔
بالکل چلا رہے ہونگے ۔۔۔لیکن آپ ہر موڑ غلط کاٹ رہے ہیں ۔۔۔
اور پھر تیسرے ہی موڑ پر ایک کلٹس کار کے ساتھ سخت قسم کی منہ ماری ہوگئ ۔۔۔دونوں گاڑیاں ٹوٹ گئیں ۔۔۔باقی تمام راستہ وہ صاحب اپنے تجربہ کاری کے ہمراہ خاموش بیٹھے رہے ۔۔۔
#احتیاط کریں ۔۔۔بہت احتیاط کریں جب آپ کے ساتھ آنیوالی نسئلوں کی امانت بھی موجود ہو ۔۔۔
ماما بابا سے کہنا جب تک نہیں آتے ۔۔۔روزانہ میری گڑیا کو پاس سلایا کریں ۔۔۔اور میری مانو کو دو وقت دودھ بھی دینا ہے ۔۔۔
#بابا اکیلے کیسے رہیں گے ۔۔۔
وہ تو میرے بغیر سوتے بھی نہیں ہیں ۔۔۔
بیٹا یہ سب فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں ۔۔۔
اور آٹھ روحیں زمین والوں کو اداسی میں ڈبو کر دور افق کے پار گم ہوگئیں ۔۔۔

نوید اشرف خان
واہ کینٹ

23/04/2025

سیاحوں کے نام خاموش پیغام
یقین کیجیے ہم ناران ناردرن ایرا والے سیاحوں کے کثیر رقم والے پرس اور آئی فون 15 پرو میکس ایمانداری کیساتھ واپس کرتے ہیں مگر جوس کے ڈبے، پانی اور مسلمانوں والا کولڈ ڈرنک کی خالی بوتلیں، بدبودار جرابیں، دھوپ میں رکھے عجیب منہ والے ایک پاوں کے جوتے، مختلف ساِئز کے پلاسٹک کے تھیلے، کینسر منہ والے سگریٹ کی خالی پیکٹ اور بچوں کے پیمپر کیسے واپس کریں۔
کوئی سیاح سوشل میڈیا پہ ایسی پوسٹ بھی نہیں کرتا کہ فلاں جھیل کنارے میرے بدبودار جراب رہ گئے ہیں۔ سگریٹ کا خالی پیکٹ رہ گیا ہے۔ کوئی خاتون کی پوسٹ بھی نظروں سے نہیں گزر رہی کہ" گلگت بلتستان کی دور دراز کسی وادی میں میرے بچے کا گندا پمپر رہ گیا ہے اگر کسی کو ملے تو میرے متعلقہ نمبر پہ رابطہ کریں"
آوارہ گرد کوئی نوجوان اگلی بار آئی فون کی گمشدگی کیساتھ جھیلوں کے کنارے پھٹے پرانے رنگ برنگے انڈر ویئر اور پتلون چھوڑ کے جائے تو پلیز سوشل میڈیا پر لازمی لکھیں تاکہ ہم گلگت بلتستان والے آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت آپ کا پھیلایا ہوا کچرا بھی واپس کر دیں

22/04/2025

" کالج کا آخری دن "
جب نوجوان اپنی تہذیب و ثقافت کو لے کر بیدار ہوتے ہیں
تو امیدیں جگمگاتی ہیں اور کامیابیوں کے راستے ہموار ہوتے ہیں
اسپائر کالج میاں چنوں کے طلباء نے اپنے تعلیمی سیشن (2025-2023) کے آخری دن کو غیر سنجیدہ رویوں اور حرکات کی بجائے اپنے مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا عزم کیا اور ایک ریلی کی صورت میں اس کا اظہار کیا
ان طلباء نے صرف کالج کو ہی الوداع نہیں کیا بلکے طلباء اور معاشرے میں ایک نئی مثال قائم کی اور ایک نیا راستہ فراہم کیا
منجانب: اسپائر کالج میاں چنوں

Address

H#3, St#11, C-Block , Near Bilal Masjid Ahle Hadees Al-Faisal Town
Lahore
54810

Opening Hours

Monday 15:00 - 22:30
Tuesday 15:00 - 22:30
Wednesday 15:00 - 22:30
Thursday 15:00 - 22:30
Friday 12:30 - 22:30
Saturday 08:00 - 23:00
Sunday 09:30 - 22:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fayusons Chain Sprocket For Bikes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share