16/12/2024
میں لوہار تھا ، میں نے عاص بن وائل ( مشرک ) کا کام کیا ۔ جب میری بہت سی مزدوری اس کے سر چڑھ گئی ، تو میں اس کے پاس تقاضا کرنے آیا ، وہ کہنے لگا کہ اللہ کی قسم ! میں تمہاری مزدوری اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک تم محمد ( ﷺ ) سے نہ پھر جاؤ ۔ میں نے کہا ، خدا کی قسم ! یہ تو اس وقت بھی نہ ہو گا جب تو مر کے دوبارہ زندہ ہو گا ۔ اس نے کہا ، کیا میں مرنے کے بعد پھر دوبارہ زندہ کیا جاؤں گا ؟ میں نے کہا کہ ہاں ! اس پر وہ بولا پھر کیا ہے ۔ وہیں میرے پاس مال اور اولاد ہو گی ، اور وہیں میں تمہارا قرض ادا کر دوں گا ۔ اس پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی ” اے پیغمبر ! کیا تو نے اس شخص کو دیکھا ، جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا ، اور کہا کہ مجھے ضرور وہاں مال و اولاد دی جائے گی