Construction Doctor

Construction Doctor Architect Contractor House Construction

ٹاپک :  نئے گھر کی دیواروں پر پینٹ کا کامگھر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سب سے آخری اور اہم مرحلہ گھر میں پینٹ کروانا ہوتا...
25/11/2021

ٹاپک : نئے گھر کی دیواروں پر پینٹ کا کام
گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سب سے آخری اور اہم مرحلہ گھر میں پینٹ کروانا ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ کے گھر کی مکمل خوبصورتی عیاں ہوتی ہے تو اگر اس مر حلے میں لا علمی سے کام لیا جائے تو گھر کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہوتی ہے اس لیے نئے گھر کی تعمیر کے بعد پینٹ کروانے سے پہلے معلومات کا ہونا انتہائی ضروری ہے
میں ہوں انجینئر فرقان اور آپ پڑھ رہے ہیں تحریرنئے گھر کی دیواروں پر پینٹ کا کام
نئے گھر کی دیواروں پر پینٹ کروانے کے درجہ ذیل مراحل ہوتے ہیں
پروفیشنل ٹیم
مارکیٹ میں ہر شعبہ کی طرح پینٹ کے شعبہ میں بھی آپکو بہت سے کاریگر نظر آئیں گے جن کے کام کرنے کی صلا حیت کے ساتھ ساتھ ریٹس بھی مختلف ہوتے ہیں لیکن ہمیشہ ایک بات اپنے ذہن میں رکھا کریں اچھے کام کے ہمیشہ اچھے پیسے لگتے ہیں کم پیسوں میں اچھے کام کی امید رکھنا صرف ایک وہم ہے اس لیے جب بھی نئے گھر کی دیواروں پر پینٹ کرنے کی باری آئے تو پروفیشنل ٹیم کو ترجیح دیں کبھی بھی چند پیسوں کی بچت کے لیے اپنے گھر کی خوبصورتی کو داؤ پر نہ لگایں۔ جس بھی ٹیم سے آپ کام کی بات کریں ان کے ایک سے دو مکمل شدہ کاموں کا وزٹ کریں اور کوشش کریں ان کے سابقہ کلائینٹس سے انکی کوالٹی کے بارے میں معلومات حاصل کریں اس سے بعد کسی فیصلے پر پہنچے اور ٹیم سے یہ بات ضرور کر لیں کے پلستر کو ایک بار چیک کرلیں پلستر جیسا بھی ہے ہمیں پینٹ ٹھیک چاہیے۔
وگرنہ بعد میں آپکو پینٹ خراب ہونے کی صورت میں کاری گر سے یہ باتیں سننے کو ملیں گی جی یہ پلستر خراب تھا ہم نے بڑی کوشش کی لیکن جتنا کور ہوسکا اتنا کر لیا اور پھر آپ کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ہوگا۔
پینٹ کا طریقہ کار
وٹی لگانا
جب آپکی ہائیر کردہ ٹیم پینٹ کا کام سٹارٹ کرے تو سارا کام ان پے چھوڑنے کی بجائے خود کام کو چیک کریں اور اپنی نگرانی میں کروائیں سب سے پہلے سارے گھر کی دیواروں پر پتھر یعنی جسکو وٹی بولتے ہیں وہ لگوائیں وٹی لگوانے کا اصل مقصد پلستر کو لیول کرنا ہوتا ہے جب دیواروں پر پلستر ہوتا ہے تو بعض اوقات کہیں سے ریت کے ذرات باہر نکلے ہوتے ہیں یاں کئی بار مستری سے پلستر میں خرابی ہوجاتی ہے یاں دیوار میں کوئی سوراخ بند کریں تو وہ پلستر کے ساتھ برابر نہیں ہوتا اور ہاتھ پھیرنے سے کھردرا یا ابھرا سا محسوس ہوتا ہے اسکو لیول کرنے کے لیے وٹی کا استعمال کیا جاتا ہے اس لیے سارے گھر میں اچھی طرح وٹی لگوائیں وٹی لگنے کے بعد ہاتھ پھیرنے سے آپکو دیوار کی سطح میں خود فرق محسوس ہوگا کہ سطح پہلے سے کافی ملائم اور ہموار ہو گئی ہے۔
سینڈ پیپر (ریگ مار) لگانا
وٹی لگاتے وقت ریت اور سیمنٹ کے ذرات رگڑ کھانے کی وجہ سے دھول کی صورت میں دیواروں پر لگ جاتے ہیں جنکو پینٹ سے پہلے صاف کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے اس لیے سارے گھر کی دیواروں پر ریگ مار کا استعمال کیا جاتا ہے تا کہ پینٹ کے نیچے نشان نظر نہ آئیں۔ سارے گھر میں اچھی طرح ریگ مار لگوائیں کسی دجگہ دھول باقی نہ رہے۔
پلستر میں سوراخ
وٹی اور ریگ مار کا کام پورا ہونے کے بعد آپکو دیواروں میں بلکل چھوٹے چھوٹے سوراخ نظر آئیں گے کیوں کہ جب دیواروں پر پلستر کیا جا تا ہے تو اکثر اوقات ریت کے اندر مٹی یا کوڑا کرکٹ کے کچھ ذرات شامل ہوتے ہیں تو جب دیواروں پر وٹی اور ریگ مار لگایا جاتا ہے تو وہ ذرات باہر آ جاتے ہیں اور پلستر میں چھوٹا سا سوراخ بن جا تا ہے ان سوراخوں پر آپ نے وال پٹی جس کو فلنگ بھی بولا جاتا ہے اس کے ساتھ فل کروانا ہے اور اسی طرح سارے گھر کی دیواروں کو چیک کر لینا ہے ۔
پرائمر
سٹیپ نمبر تین تک کام مکمل کروانے کے بعد اب باری آتی ہے پرائمر کی پرائمر کا کام دیواروں میں آنے والی سیلاب یعنی نمی کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے اس لیے ہمیشہ اچھی اور ملٹی نیشنل کمپنی کا پرائمر ہی استعمال کریں سارے گھر میں پرائمر کا سنگل کوڈ کروائیں اور اچھی طرح چیک کر لیں کہیں سے کوئی جگہ رہ نہ جائے۔
وال پٹی (فلنگ)
نئے گھر کا پینٹ کافی بار آپ نے دیکھا ہوگا دھیما پڑ جاتا جیسے کہ کئی سال پہلے کیا ہو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کے وٹی اور ریگ مار لگانے کے بعد پرائمر اور فلنگ کی کوڈنگ نہیں کی ہوتی جس کی وجہ سے سیمنٹ ڈسٹیمپرکو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے اور پھر پینٹ کی چمک ختم ہوجا تی ہے۔
پرائمر کوڈ لگانے تک جب کام پورا ہو جائے پھر باری آتی ہے وال پٹی یعنی فلنگ کی فلنگ کے کم سے کم دو کوڈ ضرور لگائیں بہتر ہے کہ تین کوڈ لگائے جائیں وٹی اور ریگ مار لگانے سے بھی پلستر کے لیول میں جو فرق رہ جاتا ہے وہ فلنگ میں کور کیا جاتا ہے فلنگ کا ایک کوڈ لگانے کے بعد تیز روشنی کا استعمال کریں اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کے کسی کمرے میں پینٹ مکمل ہونے کے بعد لائٹس چلائی جائیں تو کہیں کہیں دیواروں پر پینٹ ابھرا ابھرا سا نظر آتا ہے یا پینٹ کی لہریں نظر آتی ہیں تو اس چیز سے بچنے کے لیے آپ فلنگ کا ایک کوڈ لگوانے کے بعد تیز روشنی سے دیواروں کو چیک کریں جہاں کوئی کمی بیشی نظر آئے کاری گر سے بول کر ٹھیک کروائیں کاریگر کی اس بات پر نہ رہیں کے پینٹ ہونے کے بعد ٹھیک ہو جائے گی اسی طرح پھر باقی دو کوڈ لگوا کر کر دوبارہ چیکنگ کریں۔
فائنل پینٹ
سٹیپ بائی سٹیپ فلنگ تک کام مکمل ہونے کے بعد اب آپ کے گھر کی دیواریں فائنل پینٹ کے لیے تیار ہیں اب آپ اپنے کلرز کی سلیکشن کریں اور کسی بھی اچھی کمپنی سے ڈسٹیمپر خرید کر دیواروں پر فائنل پینٹ کروائیں۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی ضرور کریں۔
نوٹ: محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی درج ذیل آفرز سے ضرور فائدہ حاصل کریں۔
نمبر 1
پہلے نقشہ بنوائیں پھر فیس ادا کریں وہ بھی اپنی مرضی سے تفصیل جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113443674362621/
نمبر 2
گھر کی تعمیر سے متعلق آسان اردو الفاظ پر مشتمل کتاب
'' گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں '' کا مطالعہ کریں اور اپنے وقت اور پیسے کو محفوظ بنائیں کتا ب کی فہرست کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113443901029265/
نمبر 3
مالکان اور ٹھیکیدار کے درمیان گھر کی تعمیر سے پہلے ٹھیکیدار کے ساتھ تفصیلی ایگریمنٹ (معاہدہ)ضرور کریں اور خود کو نقصان سے بچائیں تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113442934362695/
برائے مہربانی اس پوسٹ کو شئیر کر کے ہماری حوصلہ افزائی ضرور کریں۔
مزید کنسٹرکشن اردو آرٹیکلز پڑھنے کے لیے فیسبک پیج وزٹ کریں۔
https://www.facebook.com/1EngineerFurqan/
محب وطن کنسٹرکشن کمپنی
بسم اللہ ہاوسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور۔
موبائل 03058139778

ٹاپک :  بنیادوں کے لیے کھدائی سے پہلے زمین کی ساخت خود چیک کریں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے بنیادیں رکھنے کے لیے زمین...
24/11/2021

ٹاپک : بنیادوں کے لیے کھدائی سے پہلے زمین کی ساخت خود چیک کریں
گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے بنیادیں رکھنے کے لیے زمین کی کھدائی کروائی جاتی ہے جو کے تعمیر کے لیے انتہائی اہم مرحلہ ہوتا ہے پوری بلڈنگ کا انحصار اس سے اثر انداز ہوتا ہے اس میں کی گئی معمولی غلطی ساری زندگی کے لیے پچھتاوا بن سکتی ہے اس لیے بنیادوں کی کھدائی سے پہلے انتہائی احتیاط سے کام لیں اور زمین کی ساخت کو ضرور چیک کر لیں۔اس تحریر میں ہم آپکو زمین کی کچھ اقسام کے بارے میں آگاہ کریں گے جس کے زریعے آپ خود بھی زمین کی ساخت کو چیک کر کے بنیادوں کی کھدائی کے لیے فیصلہ لیے سکیں گے۔
میں ہوں انجینئر فرقان اور آپ پڑھ رہے ہیں تحریرگھر کی بنیادوں کے لیے کھدائی سے پہلے زمین کی ساخت چیک کرنا
برائے مہربانی اس پوسٹ کو شئیر ضرور کریے گا۔
زمین کی اقسام
مختلف علاقوں میں مختلف قسم کی زمین پائی جاتی ہے ذیادہ تر میدانی علاقوں میں چار اقسام کی زمین دیکھنے میں آتی ہیں
نمبر1:چھوٹے پتھر والی زمین
اس قسم کی زمین زیادہ تر گرم خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے اس میں چھوٹے چھوٹے پتھر جو کے مٹی ہی کے بنے ہوتے ہیں پائے جاتے ہیں یہ زمین قدرے خشک قسم کی زمین ہوتی ہے اور پتھریلی اور خشک ہونے کی وجہ سے کافی مضبوط ہوتی ہے۔ایسی زمین پر بنا خوف گھر کی تعمیر شروع کی جا سکتی ہے لیکن کبھی بھی زمین کی سطح سے بنیاد نہ اٹھائیں زمین جتنی بھی سخت کیو نہ ہو کم سے کم چھ انچ کھدائی پھر بھی ضرور کر لیں کیو نکہ دھوپ لگنے سے زمین کی سطح سے قدرتی نمکیات کا خاتمہ ہو چکا ہوتا ہے جو عمارت کے لیے اچھی بات نہیں ہے۔
نمبر2:خشک زمین
زمین کی یہ قسم بھی خشک اور مضبوط ہوتی ہے لیکن اس میں پتھر نہیں پائے جاتے اس طرح کی زمین اکثر بنجر علاقوں یعنی جہاں فصل وغیرہ نہیں ہوتی پائی جاتی ہے یہ زمین بھی خشک ہونے کی وجہ سے عمارت کے لیے مضبوطی کے اعتبار سے ٹھیک ہوتی ہے اس قسم کی زمین پر بھی بنا خوف گھر کی تعمیر کی جاسکتی ہے اس قسم کی زمین میں نمی کے بھی بہت کم امکان ہوتے ہیں۔
نمبر3:تر زمین
اس قسم کی زمین اکثر زرعی رقبے والی جگہ پر ہو تی ہے اس کی مٹی آپ ہاتھ میں پکڑ کر مسلیں گے تو یہ آٹے کی طرح مسلی جاتی ہے یہ زمین ہوتی تو تر ہے لیکن اس میں پریس ہونے کی گنجائش ختم ہو چکی ہوتی ہے یعنی یہ مزید نیچے نہیں بیٹھتی اس طرح کی زمین میں مطلوبہ کھدائی کرنے کے بعد ایک سے دو دن تک اس کو دھوپ لگوانا بہتر ہوتا ہے تا کہ نمی ختم ہو جائے اس کے بعد آپ اس پر بنیاد کا کام شروع کریں تو ذیادہ بہتر ہے۔
نمبر4:بھرائی والی زمین
ایسی زمین جو گہرائی میں ہو یا لیول کرنے کے لیے اس کے اوپر خود سے مٹی ڈالی ہو بھرائی والی زمین کہلاتی ہے اس طرح کی زمین عمارت کے لیے بالکل بھی کار آمدنہیں ہوتی اس زمین کی صورت میں نیچے قدرتی زمین تک کھدائی کرنا ضروری ہوتا ہے اگر قدرتی زمین کافی گہرائی میں ہو تو پھر کالم اور بیمز کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے ایسی صورت میں بہتر ہے کہ آپ کسی انجینئر کا وزٹ کروا کر زمین اور عمارت کے وزن کے حساب سے تعمیر شروع کروائیں۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کر کے ہماری حوصلہ افزائی ضرور کریں۔

نوٹ: محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی درج ذیل آفرز سے ضرور فائدہ حاصل کریں۔
نمبر 1
پہلے نقشہ بنوائیں پھر فیس ادا کریں وہ بھی اپنی مرضی سے تفصیل جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں https://www.facebook.com/110158571357...
نمبر 2
گھر کی تعمیر سے متعلق آسان اردو الفاظ پر مشتمل کتاب
'' گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں '' کا مطالعہ کریں اور اپنے وقت اور پیسے کو محفوظ بنائیں کتا ب کی فہرست کے لیے لنک پر کلک کریں
https://www.facebook.com/110158571357...
نمبر 3
مالکان اور ٹھیکیدار کے درمیان گھر کی تعمیر سے پہلے ٹھیکیدار کے ساتھ تفصیلی ایگریمنٹ (معاہدہ)ضرور کریں اور خود کو نقصان سے بچائیں تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں
https://www.facebook.com/110158571357...
برائے مہربانی اس پوسٹ کو شئیر کر کے ہماری حوصلہ افزائی ضرور کریں۔
مزید کنسٹرکشن اردو آرٹیکلز پڑھنے کے لیے فیسبک پیج وزٹ کریں۔
https://www.facebook.com/1EngineerFur...
محب وطن کنسٹرکشن کمپنی
بسم اللہ ہاوسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور۔
موبائل 03058139778

" گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمینٹ (معاہدہ)" بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر ...
21/11/2021

" گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار کے ساتھ ایگریمینٹ (معاہدہ)"

بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر شروع کروا لیتے ہیں۔اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طہ شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو کہ بعد میں ٹھیکیدار یا مالکان کے درمیان مشکل اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا آپسی تعلق تک خراب ہو جاتا ہے۔ اور اکثر اوقات ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان ایگریمنٹ تو تحریر ہو جاتا ہے لیکن اس میں مکمل وضاحتیں تحریر نہیں کی جاتی جو کے بعد میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اس لیے بغیر ایگریمنٹ کے یا نا مکمل ایگریمنٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر شروع کرنا نان پروفیشنل اور نامناسب طریقہ ہے گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایگریمنٹ ضرور تحریر کرلیں
محب وطن کنسٹرکشن گروپ کی پروفیشنل ٹیم نے ٹھیکیدار اور مالکان کی آسانی کے لیے ایک مکمل ایگریمنٹ تحریر کیا ہے جس میں میں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے لے کر گھر کی تعمیر مکمل ہونے تک کی تمام وضاحتیں موجود ہیں مالکان یا ٹھیکیدار کو ایک بھی بات پوچھنا باقی نہ رہے گی یہ ایگریمنٹ اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کو ہر کوئی باآسانی استعمال کر سکتا ہے ٹھیکیدار اور مالکان کے درمیان طہ پانے والے کام ٹک لگا کر باقی کاموں پر کراس لگا کر ایگریمنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے صرف ایگریمنٹ میں آپ کو مالکان کا نام اور ٹھیکیدار کا نام اور گھر کا ایریا اور لوکیشن لکھنا درکار ہوگی
اس ایگریمنٹ میں درج ذیل باتیں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں
نمبر 1
ٹھیکیدار کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 2
مالکان کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 3
کام خراب ہونے کی صورت میں اس کا حل
نمبر 4
مٹیریل کی کوالٹی اور وضاحت
نمبر 5
پیمنٹ شیڈول کا طریقہ کار
نمبر 6
تعمیر مکمل کرنے کا وقت یا ٹائم پیریڈ
نمبر 7
پیمائش کرنے کا طریقہ کار
نمبر 8
حساب کتاب کا طریقہ کار
کیش آن ڈلیوری پر
لیبر ریٹ معاہدہ کی قیمت
-/500 روپے صرف اور بمعہ میٹریل ایگریمنٹ کی قیمت
-/650 روپےدونوں ایگریمنٹ لینے کی صورت میں ٹوٹل قیمت -/950 روپے صرف ہوگی۔
P.D.F
پی ڈی ایف لینے کی صورت میں قیمت
لیبر ایگریمنٹ -/400
میٹریل ایگریمنٹ -/600
دونوں ایگریمنٹ -/800 روپے صرف ہوگی۔
پورے پاکستان سے آرڈر کرنے کے لیے واٹس ایپ لنک پر کلک کر کے میسج کریں
https://wa.me/+923058139778
یا کال کریں03058139778

پہلے نقشہ بنوائیں پھر فیس ادا کریں وہ بھی اپنی مرضی سے تفصیل جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113443674362621/

گھر کی تعمیر سے پہلے اردر الفاظ پر مشتمل کتاب " گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں " کا مطالعہ کریں اور تعمیر میں پائیں بچت اور مضبوطی کتاب کی فہرست دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے فیسبک لنک پر کلک کریں۔
https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113443901029265/
رابطہ:
بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور

22/08/2021

ٹاپک ۔ گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار
بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر شروع کروا لیتے ہیں۔اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طہ شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو کہ بعد میں ٹھیکیدار یا مالکان کے درمیان مشکل اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا آپسی تعلق تک خراب ہو جاتا ہے۔ اور اکثر اوقات ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان ایگریمنٹ تو تحریر ہو جاتا ہے لیکن اس میں مکمل وضاحتیں تحریر نہیں کی جاتی جو کے بعد میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اس لیے بغیر ایگریمنٹ کے یا نا مکمل ایگریمنٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر شروع کرنا نان پروفیشنل اور نامناسب طریقہ ہے گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایگریمنٹ ضرور تحریر کرلیں
محب وطن کنسٹرکشن گروپ کی پروفیشنل ٹیم نے ٹھیکیدار اور مالکان کی آسانی کے لیے ایک مکمل ایگریمنٹ تحریر کیا ہے جس میں میں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے لے کر گھر کی تعمیر مکمل ہونے تک کی تمام وضاحتیں موجود ہیں مالکان یا ٹھیکیدار کو ایک بھی بات پوچھنا باقی نہ رہے گی یہ ایگریمنٹ اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کو ہر کوئی باآسانی استعمال کر سکتا ہے ٹھیکیدار اور مالکان کے درمیان طہ پانے والے کام ٹک لگا کر باقی کاموں پر کراس لگا کر ایگریمنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے صرف ایگریمنٹ میں آپ کو مالکان کا نام اور ٹھیکیدار کا نام اور گھر کا ایریا اور لوکیشن لکھنا درکار ہوگی
اس ایگریمنٹ میں درج ذیل باتیں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں
نمبر 1
ٹھیکیدار کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 2
مالکان کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 3
کام خراب ہونے کی صورت میں اس کا حل
نمبر 4
مٹیریل کی کوالٹی اور وضاحت
نمبر 5
پیمنٹ شیڈول کا طریقہ کار
نمبر 6
تعمیر مکمل کرنے کا وقت یا ٹائم پیریڈ
نمبر 7
پیمائش کرنے کا طریقہ کار
نمبر 8
حساب کتاب کا طریقہ کار
کیش آن ڈلیوری پر
لیبر ریٹ معاہدہ کی قیمت
-/500 روپے صرف اور بمعہ میٹریل ایگریمنٹ کی قیمت
-/650 روپےدونوں ایگریمنٹ لینے کی صورت میں ٹوٹل قیمت -/950 روپے صرف ہوگی۔
P.D.F
پی ڈی ایف لینے کی صورت میں قیمت
لیبر ایگریمنٹ -/400
میٹریل ایگریمنٹ -/600
دونوں ایگریمنٹ -/800 روپے صرف ہوگی۔
پورے پاکستان سے آرڈر کرنے کے لیے واٹس ایپ لنک پر کلک کر کے میسج کریں۔https://wa.me/+923058139778
محب وطن کنسٹرکشن کمپنی
03058139778

21/08/2021

بنیادوں میں چنائی کا کام
بنیادوں کی چنائی میں ٹوٹل پانچ مراحل ہوتے ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم ان تمام کے بارے میں آپ سے معلومات شیئر کریں گے۔
مرحلہ نمبر 1 - روڑی ؛ بجر یا کنکریٹ کو چیک کرنا۔

مرحلہ نمبر 2 - بنیادوں میں چنائی کا سٹارٹ۔

مرحلہ نمبر 3 - تیرہ انچ کے ردے (وار)۔

مرحلہ نمبر 4 - نو انچ کے ردے (وار)۔

مرحلہ نمبر 5 - سڑھے چار انچ کے ردے (وار)۔

مرحلہ نمبر 1۔ روڑی ؛ بجر یا کنکریٹ کو چیک کرنا
کھدائی میں روڑی ( بجر ٫ کنکریٹ ) کا کام مکمل کر لینے کے بعد بنیادوں کی چنائی کا کام شروع کرنے سے پہلے تسلی سے یہ چیک کر لیں کہ روڑی ( بجر ، کنکریٹ ) کو اچھی طرح سے کٹائی کرکے پریس کر دیا گیا ہے۔اور روڑی ( بجر ، کنکریٹ ) کہیں سے بیٹھ تو نہیں رہی اگر روڑی ( بجر ٫ کنکریٹ ) کہیں سے نرم ہو یا بیٹھ رہی ہو تو اس ایریے کو دوبارہ کٹائی کرکے اچھی طرح سے بٹھایا جائے اس کے بعد بنیادوں میں چنائی کا کام شروع کیا جائے۔

مرحلہ نمبر 2 - بنیادوں میں چنائی کا سٹارٹ۔
عام طور پر گھروں کی بنیاد میں چنائی شروع کر تے وقت پہلے ردے 18انچ کے لگائے جاتے ہیں۔اگر زمین پکی اور مضبوط ہو تو 18 انچ کے ردے سے بنیادوں کی چنائی سٹارٹ کرنے کا کوئی نقصان نہیں ہوتا۔البتہ اگر زمین نرم ہو تو بہتر ہے آپ کسی ماہر آرکیٹیکٹ کا وزٹ ضرور کروا لیں اور اس کی رائے کے مطابق بنیادوں کی چنائی کے پہلے ردے کا سائز رکھیں۔
ہم سٹارٹ کرتے ہیں 18انچ کے ردے کے ساتھ ردے سٹارٹ کرنے سے پہلے نیچے 1:6 کی ریشوں کا مسالہ بنا کر بچھا لیں اس کے بعد اس کے اوپر اینٹوں کے ردے شروع کریں یاد رکھیں اینٹ اچھی طرح سے تر ہونی چاہیے۔اور ایک بات ضرور یاد رکھیں اگر آپ جفت ردے لگا رہے ہیں یعنی کے آپ کے 18انچ کے ردوں کی تعداد دو،چار،چھ یا کوئی بھی جفت عدد ہو تو پھر آپ پہلاردہ ہمیشہ سائیڈ وائز یعنی جس کو پنجابی زبان میں یا مستری کی زبان میں بائی بولتے ہیں لگائیں گےاس ردے میں سامنے کھڑے ہونے سے آپ کو دیوار میں اینٹ کی سائیڈ نظر آئے گی۔
اور اسی طرح اگر آپ کے ردوں کی تعداد طاق میں ہوں یعنی ایک،تین،پانچ یا کسی بھی طاق عدد میں ہو تو آپ ہمیشہ پہلاردا سر کے بل لگائیں گے جس کو پنجابی زبان میں یا مستری کی زبان میں سیرو بولتے ہیں اس ردے میں آپ کو سامنے کھڑے ہونے سے اینٹ کا فرنٹ فیس نظر آئے گا۔18انچ کے کم سے کم تین ردے ضرور لگانے چاہیے

مرحلہ نمبر 3 - تیرہ انچ کے ردے (وار)۔
اٹھارہ انچ کے ردوں کی تعداد پوری ہونے کے بعد اب تیرہ انچ کے ردے شروع کیے جائیں گے۔تیراں انچ کے ردوں کے لیے بھی 1:6 کی ریشوکا مسالہ بنانا چاہیے 13 انچ کا پہلا ردا 18 آنچ کے ردے کے بلکل سینٹر میں آنا چاہیے یعنی 13 انچ کے ردے کی دائیں اور بائیں جانب جگہ بچنی چاہیے جو کہ بلڈنگ کے وزن کو بانٹنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے جس کو پنجابی زبان میں کھسکا بھی کہا جاتا ہے۔تیراں انچ کے ردے بھی 18 انچ کے ردوں کی طرح اگر جفت تعداد میں ہو تو سائیڈ وائز اور اگر طاق عدد میں ہوں تو پہلاردا سر کے بل لگانا چاہیے۔

مرحلہ نمبر 4 - نو انچ کے ردے (وار)۔
تیراں انچ کے ردوں کی تعداد مکمل ہونے کے بعد نو انچ کے ردے شروع کیے جاتے ہیں 9 انچ کا ردا بھی تیرا انچ کے درمیان میں لگا کر دونوں سائیڈوں پر دائیں اور بائیں جگہ چھوڑنی چاہیے تاکہ عمارت کا وزن آسانی سے نیچے زمین تک منتقل ہو سکے۔
اور 9 انچ کے ردے بھی اگر جفت تعداد میں لگانے ہوں تو نیچے والا پہلا ردہ سائیڈ وائز اور اگر طاق ردے لگانے ہوں تو پہلا ردہ سر کے بل لگانا ضروری ہے۔یاد رکھیں اگر آپ پہلا ردا صحیح طرح لگانا بھول جائیں تو آخر والا لاسٹ ردہ ہمیشہ سر کے بل ہی لگانا چاہیے۔نو انچ کے ردو میں 1:5 کی ریشو کا مسالہ استعمال کرنا بہتر ہے ویسے ایک چھ کی ریشو کا مسالہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مرحلہ نمبر 5 - ساڑھے چار انچ کے ردے (وار)۔
عام طورپر بنیادوں میں ٹھیکیدار یا کاریگرساڑھے چار انچ کا ردا نہیں لگاتے یاد رکھیں جس جگہ پر مکان کی دیوار ساڑھے چار انچ کی آئے گی اس دیوار کے نیچے بنیادوں کا جو آخری ردہ ہوگا وہ ہمیشہ ساڑھےچار انچ کا لگانا چاہیے اس کی وجہ آپ کو اگلے آرٹیکلز میں معلوم ہو جائے گی۔اور اس ردے پر ڈی پی سی بھی ساڑھے چار انچ کی ہی آئے گی اگر آپ کو بنیادوں میں بیم ڈالنا ہو تو وہ آپ 9انچ والی دیوار میں مکمل کرکےاس کے اوپر ساڑھے چارانچ کا ردا لگائیں۔ساڑھے چار انچ کا ردہ بھی 9 انچ والے ردے کے تقریبا سینٹر میں آنا چاہیے۔ساڑھے چار انچ والا ردا 1:4 کی سیمنٹ ریشتوں کے ساتھ لگانا چاہیے۔
نوٹ:
گھر کی تعمیر سے پہلے اردر الفاظ پر مشتمل کتاب " گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں " کا مطالعہ کریں اور تعمیر میں پائیں بچت اور مضبوطی کتاب کی فہرست دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے فیسبک لنک پر کلک کریں۔
https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113443901029265/

تعمیر سے پہلے مالکان اور ٹھیکیدار کے درمیان تفصیلی ایگریمینٹ معاہدہ ضرور کر لیں۔ ایگریمینٹ حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے فیسبک لنک پر کلک کریں۔
https://www.facebook.com/110158571357798/posts/113443997695922/

اپنے گھر کے نقشہ جات انتہائی مناسب ریٹ پر بنوانے اور گھر کی کنسٹرکشن کروانے کے لیے پورے پاکستان سے محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں ۔ محب وطن کنسٹرکشن کمپنی تجربہ کار انجنیئرز اور ٹھیکداروں پر مشتمل ہے جو آپکی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے۔

اگر آپکو اس معلومات سے فائدہ حاصل ہو تو براہ مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

مزید معلومات کے لیے ٖوزٹ کریں۔

یوٹیوب
https://www.youtube.com/channel/UCRWawVlcuowAS9ZiZSBumEA

فیسبک
https://www.facebook.com/1EngineerFurqan/
رابطہ:
بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور 03058139778

17/08/2021

گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے درج ذیل دستاویزات کو ضرور پڑھ لیں اور اپنا وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچائیں ۔
نمبر 1
گھر کی تعمیر سے متعلق آسان اردو الفاظ پر مشتمل کتاب
" گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں "
نمبر 2
مالکان اور ٹھیکیدار کے درمیان گھر کی تعمیر کا تفصیلی ایگریمنٹ (معاہدہ) کرنے کا طریقہ کار
نمبر 3
تعمیر کے لیے مٹیریل خریدتے وقت مارکیٹ میں فراڈ سے کیسے بچا جائے
نمبر 4
گھر کی تعمیر میں ایسے طریقہ کار جس سے تعمیر کی لاگت میں 20 سے 25 فیصد تک کمی آ سکتی ہے ۔
یہ تمام دستاویزات حاصل کرنے کے لیئے محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کے اس واٹس ایپ لنک پر کلک کر کے واٹس ایپ میسج کریں ۔https://wa.me/+923058139778
یا کمپنی کے نمبر پر رابطہ کریں ۔
اس کے علاوہ پورے پاکستان میں نقشہ جات بنوانے یا گھر کی تعمیر کروانے کے لیے رابطہ کریں۔
محب وطن کنسٹرکشن کمپنی
آفس نمبر 30A گیٹ نمبر 1
بسم اللہ ہاوسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور ۔
موبائل 03058139778

11/08/2021

لینٹر ڈالنے سے پہلے شٹرنگ کے اوپر پلاسٹک شیٹ یعنی شاپر ڈالنا چاہیے یا نہیں؟
اس معاملے میں لوگ بہت ٹینشن کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ ایک ٹھیکیدار بول رہا ہوتا ہے شٹرنگ پر شاپر لازمی ڈالیں نہیں تو چھت کمزور ہو جاتی ہے اور دوسرا ٹھیکیدار بول رہا ہوتا ہے اگر شٹرنگ پر شاپر ڈالا تو بعد میں چھت صحیع پلستر نہیں ہو گی اور پلستر اپنی پکڑ چھوڑ دے گا محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم آج آپکو تجربے کی بنیاد پر صحیع گائیڈ لائن فراہم کرے گی کی کہ شٹرنگ پر شاپر ڈالنا چاہیے یا نہیں اور اگر ڈالا جائے تو چھت پلستر کیسے کرنی چاہیے۔
سب سے پہلے آپکو یہ معلوم ہونا بہٹ ضروری ہے کے لینٹر کے لیے شٹرنگ کون کون سی استعمال کی جاتی ہے پھر ہی آپ شاپر ڈالنے کے عمل کو ٹھیک طرح سمجھ سکیں گے تو آئیے سب سے پہلے شٹرنگ کی اقسام کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
شٹرنگ کی اقسام
عام طور گھر کا لینٹر ڈالنے کے لیے تین قسم کی شٹرنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ،لکڑی کی پلائی کی شٹرنگ اور لوہے کی پلیٹ کی شٹرنگ شامل ہیں کس شٹرنگ پر شاپر ڈالنا ہے کس پر نہیں درج میں ذیل ہے۔
لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ
لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ کو بہت ذیادہ پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کے یہ سستی پڑ جاتی ہے۔جب آپ لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ لگوائیں تو اس کے اوپر شاپر کا استعمال ضرور کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ شٹرنگ والے پھٹے کسی خاص یا اچھی لکڑی کے نہیں ہوتے بلکہ کافی حد تک رف لکڑی کے ہوتے ہیں تو لکڑی ویسے بھی پانی کو اپنے ادندر جزب کرتی ہے جس سے پانی کی کافی مقدار پھٹوں کے اندر چلی جاتی ہے اور کنکریٹ کی طاقت میں کافی کمی واقع ہو جاتی ہے۔اور اسی طرح پھٹوں کے رف ہونے کی وجہ سے جتنی بھی کوشش کر لی جائے انکا لیول بلکل برابر نہیں رہتا تھوڑا بہت فرق لازمی باقی رہتا ہے جس کی وجہ سے کنکریٹ سے پانے کافی حد تک نیچے زمین پر گر جاتا ہے جس میں کافی حد تک سیمینٹ کا بھی ضیاع ہوتا ہے اور کنکریٹ کی مضبوطی میں فرق آجاتا ہے۔اس لیے پھٹوں کی شٹرنگ میں ہمیشہ شاپر کا استعمال ضرور کریں۔
پلائی کی شٹرنگ
اب بات کرتے ہیں پلائی والی شٹرنگ کی تو پلائی والی شٹرنگ میں بھی بلکل پھٹوں والی شٹرنگ کا طریقہ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ پلائی بھی لکڑی ہی کی بنی ہوتی ہے بس پلائی والی چھت نسبت پھٹوں والی چھت کے تھوڑی صاف نکلتی ہے۔
لوہے کی پلیٹس کی شٹرنگ
لوہے کی پلیٹس کی شٹرنگ بہترین شٹرنگ ہوتی ہے اس سے چھت کا لیول اور صفائی بہت عمدہ نکلتے ہیں۔لوہے والی شٹرنگ میں شاپر نہ بھی ڈالا جائے تو گزارہ ہو جاتا ہے پلائی اور پھٹوں کی شٹرنگ کی نسبت لوہے کی شٹرنگ زرا مہنگی ہوتی ہے اس لیے لوگ زیادہ تر اس کا استعمال نہیں کرتے لیکن لوہے کی شٹرنگ سب سے اچھی اور بہترین رزلٹ کی حامل ہوتی ہے۔
چھت پلستر کیسے ہوگی
اب بات کرتے ہیں شاپر والے لینٹر کو پلستر کیسے کیا جائے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کا شٹرنگ کھلنے کے بعد شاپر کو اتار لیا جائے اور پلستر کرنے سے پہلے مستری سے بولیں کے تیسی یا کسی نوک دھار اوزار سے لینٹر پر ہلکے ہلکے ٹک جو بلکل نارمل ہوں لگا لے اور اس کے بعد پلستر کرے۔یاد رکھیں شاپر والی چھت پر یہ ٹک لازمی لگوائیں نہیں تو آنے والے کچھ سالوں میں پلستر کی پکڑ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔اور اگر آپ نے سیلنگ کروانی ہو تو پھر شاپر والی چھت کو پلستر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی شاپر نا ڈالنے کی صورت میں چھت پلستر کروانا ضروری ہو جاتا ہے چاہے آپ سیلنگ کروائیں یا نا کروائیں کیونکہ شاپر نہ ڈالنے کی وجہ سے چھت رف نکلتی ہے جس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چھت سے ریت نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔
گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے مالکان اور ٹھیکیدار کے درمیان تفصیلی ایگریمینٹ معاہدہ اور گھر کی تعمیر سے متعلق معلوماتی کتاب گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں حاصل کرنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر میسج کریں۔ 03058139778
اگر آپکو اس معلومات سے فائدہ حاصل ہو تو براہ مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں۔
مزید معلومات کے لیے ٖوزٹ کریں۔
یوٹیوب
https://www.youtube.com/channel/UCRWawVlcuowAS9ZiZSBumEA
فیسبک
https://www.facebook.com/1EngineerFurqan/?ref=pages_you_manage
رابطہ:
بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور 03058139778

28/06/2021

کیا آ پ پہلی دفعہ مکان بنا رہے ہیں؟
یا آپ انجنئیر یا ٹھیکیدار ہیں
تو یاد رکھیں مکان میں کی گئی ایک غلطی ہزاروں لاکھوں روپوں کا نقصان دے سکتی ہے
اس لئے کبھی بھی بغیر پلاننگ کے مکان کی تعمیر شروع نہ کریں اور کسی ماہر آرکیٹیکٹ سے مشورہ لیں اور اگر یہ کام آپ کم قیمت پر کروانا چاہتے ہیں تو آپ خرید سکتے ہیں ہماری کتاب
،،گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں،،
اس میں آپکو درج ذیل معلومات فراہم ہوں گی۔
1۔ مکان بناتے وقت کون سی غلطیاں نہیں کرنی چاہیے
2۔ ایسی ٹپس جس سے مکان کی لاگت میں لاکھوں روپے کی بچت ہو سکتی ہے
3۔ ایسی ٹپس جس سے کم خرچ میں مکان کی خوبصورتی اور قیمت میں اضافہ ہو
4۔ تعمیر کے دوران مرحلہ وار کن چیزوں پر نظر رکھنی ہے تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ بنیاد سے لیکر رنگ و روغن تک لیبر صحیح کام کر رہی ہے یا نہیں۔
4-میٹریل کی چیکنگ
5-تعمیر کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ اور انکا حل
کتاب کی قیمت صرف /-500 پانچ سو روپےہے۔
پی ڈی ایف P.D.F میں قیمت صرف-/350 روپے ہے۔
مکان کی تعمیر میں یہ ایک نہایت معمولی رقم ہے کیونکہ مکان بناتے وقت آپ کو ہر روز ہزاروں روپے خرچ کرنے ہونگے اس لیے اپنے قیمتی وقت اور پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
پورے پاکستان سے کتاب حاصل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔
کیش آن ڈلیوری کی سہولت موجود ہے۔
موبائل+واٹس ایپ 03058139778
محب وطن کنسٹرکشن گروپ لاہور
اس معلومات سے فائدہ حاصل ہو تو براہ مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں۔
رابطہ:
بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور 03058139778

Send a message to learn more

17/06/2021

ٹاپک ۔ گھر کی تعمیر اور ٹھیکیدار
بہت سے ٹھیکیدار اور مالکان بغیر ایگریمنٹ تحریر کیے گھر کی تعمیر شروع کروا لیتے ہیں۔اور ایگریمنٹ تحریر نہ ہونے کی وجہ سے بہت سی طہ شدہ باتیں ذہن سے نکل جاتی ہیں جو کہ بعد میں ٹھیکیدار یا مالکان کے درمیان مشکل اور پریشانی کا سبب بنتی ہیں بعض اوقات تو ٹھیکیدار اور مالکان کا آپسی تعلق تک خراب ہو جاتا ہے۔ اور اکثر اوقات ٹھیکیدار اور کلائنٹ کے درمیان ایگریمنٹ تو تحریر ہو جاتا ہے لیکن اس میں مکمل وضاحتیں تحریر نہیں کی جاتی جو کے بعد میں مشکلات کا باعث بنتی ہیں اس لیے بغیر ایگریمنٹ کے یا نا مکمل ایگریمنٹ کے ساتھ گھر کی تعمیر شروع کرنا نان پروفیشنل اور نامناسب طریقہ ہے گھر کی تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایگریمنٹ ضرور تحریر کرلیں
محب وطن کنسٹرکشن گروپ کی پروفیشنل ٹیم نے ٹھیکیدار اور مالکان کی آسانی کے لیے ایک مکمل ایگریمنٹ تحریر کیا ہے جس میں میں گھر کی تعمیر شروع کرنے سے لے کر گھر کی تعمیر مکمل ہونے تک کی تمام وضاحتیں موجود ہیں مالکان یا ٹھیکیدار کو ایک بھی بات پوچھنا باقی نہ رہے گی یہ ایگریمنٹ اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اس کو ہر کوئی باآسانی استعمال کر سکتا ہے ٹھیکیدار اور مالکان کے درمیان طہ پانے والے کام ٹک لگا کر باقی کاموں پر کراس لگا کر ایگریمنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے صرف ایگریمنٹ میں آپ کو مالکان کا نام اور ٹھیکیدار کا نام اور گھر کا ایریا اور لوکیشن لکھنا درکار ہوگی
اس ایگریمنٹ میں درج ذیل باتیں وضاحت کے ساتھ موجود ہیں
نمبر 1
ٹھیکیدار کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 2
مالکان کے ذمہ کرنے والے کام
نمبر 3
کام خراب ہونے کی صورت میں اس کا حل
نمبر 4
مٹیریل کی کوالٹی اور وضاحت
نمبر 5
پیمنٹ شیڈول کا طریقہ کار
نمبر 6
تعمیر مکمل کرنے کا وقت یا ٹائم پیریڈ
نمبر 7
پیمائش کرنے کا طریقہ کار
نمبر 8
حساب کتاب کا طریقہ کار
کیش آن ڈلیوری پر
لیبر ریٹ معاہدہ کی قیمت
-/500 روپے صرف اور بمعہ میٹریل ایگریمنٹ کی قیمت
-/650 روپےدونوں ایگریمنٹ لینے کی صورت میں ٹوٹل قیمت -/950 روپے صرف ہوگی۔
P.D.F
پی ڈی ایف لینے کی صورت میں قیمت
لیبر ایگریمنٹ -/400
میٹریل ایگریمنٹ -/600
دونوں ایگریمنٹ -/800 روپے صرف ہوگی۔
پورے پاکستان سے آرڈر کرنے کے لیے واٹس ایپ میسج یا کال کریں
03058139778
محب وطن کنسٹرکشن گروپ

لینٹر ڈالنے سے پہلے شٹرنگ کے اوپر پلاسٹک شیٹ یعنی شاپر ڈالنا چاہیے یا نہیں؟اس معاملے میں لوگ بہت ٹینشن کا شکار ہوتے ہیں ...
08/04/2021

لینٹر ڈالنے سے پہلے شٹرنگ کے اوپر پلاسٹک شیٹ یعنی شاپر ڈالنا چاہیے یا نہیں؟

اس معاملے میں لوگ بہت ٹینشن کا شکار ہوتے ہیں کیونکہ ایک ٹھیکیدار بول رہا ہوتا ہے شٹرنگ پر شاپر لازمی ڈالیں نہیں تو چھت کمزور ہو جاتی ہے اور دوسرا ٹھیکیدار بول رہا ہوتا ہے اگر شٹرنگ پر شاپر ڈالا تو بعد میں چھت صحیع پلستر نہیں ہو گی اور پلستر اپنی پکڑ چھوڑ دے گا محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم آج آپکو تجربے کی بنیاد پر صحیع گائیڈ لائن فراہم کرے گی کی کہ شٹرنگ پر شاپر ڈالنا چاہیے یا نہیں اور اگر ڈالا جائے تو چھت پلستر کیسے کرنی چاہیے۔

سب سے پہلے آپکو یہ معلوم ہونا بہٹ ضروری ہے کے لینٹر کے لیے شٹرنگ کون کون سی استعمال کی جاتی ہے پھر ہی آپ شاپر ڈالنے کے عمل کو ٹھیک طرح سمجھ سکیں گے تو آئیے سب سے پہلے شٹرنگ کی اقسام کے بارے میں بات کرتے ہیں۔

شٹرنگ کی اقسام

عام طور گھر کا لینٹر ڈالنے کے لیے تین قسم کی شٹرنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔جس میں لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ،لکڑی کی پلائی کی شٹرنگ اور لوہے کی پلیٹ کی شٹرنگ شامل ہیں کس شٹرنگ پر شاپر ڈالنا ہے کس پر نہیں درج میں ذیل ہے۔

لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ

لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ کو بہت ذیادہ پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کے یہ سستی پڑ جاتی ہے۔جب آپ لکڑی کے پھٹوں کی شٹرنگ لگوائیں تو اس کے اوپر شاپر کا استعمال ضرور کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ شٹرنگ والے پھٹے کسی خاص یا اچھی لکڑی کے نہیں ہوتے بلکہ کافی حد تک رف لکڑی کے ہوتے ہیں تو لکڑی ویسے بھی پانی کو اپنے ادندر جزب کرتی ہے جس سے پانی کی کافی مقدار پھٹوں کے اندر چلی جاتی ہے اور کنکریٹ کی طاقت میں کافی کمی واقع ہو جاتی ہے۔اور اسی طرح پھٹوں کے رف ہونے کی وجہ سے جتنی بھی کوشش کر لی جائے انکا لیول بلکل برابر نہیں رہتا تھوڑا بہت فرق لازمی باقی رہتا ہے جس کی وجہ سے کنکریٹ سے پانے کافی حد تک نیچے زمین پر گر جاتا ہے جس میں کافی حد تک سیمینٹ کا بھی ضیاع ہوتا ہے اور کنکریٹ کی مضبوطی میں فرق آجاتا ہے۔اس لیے پھٹوں کی شٹرنگ میں ہمیشہ شاپر کا استعمال ضرور کریں۔

پلائی کی شٹرنگ

اب بات کرتے ہیں پلائی والی شٹرنگ کی تو پلائی والی شٹرنگ میں بھی بلکل پھٹوں والی شٹرنگ کا طریقہ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ پلائی بھی لکڑی ہی کی بنی ہوتی ہے بس پلائی والی چھت نسبت پھٹوں والی چھت کے تھوڑی صاف نکلتی ہے۔

لوہے کی پلیٹس کی شٹرنگ

لوہے کی پلیٹس کی شٹرنگ بہترین شٹرنگ ہوتی ہے اس سے چھت کا لیول اور صفائی بہت عمدہ نکلتے ہیں۔لوہے والی شٹرنگ میں شاپر نہ بھی ڈالا جائے تو گزارہ ہو جاتا ہے پلائی اور پھٹوں کی شٹرنگ کی نسبت لوہے کی شٹرنگ زرا مہنگی ہوتی ہے اس لیے لوگ زیادہ تر اس کا استعمال نہیں کرتے لیکن لوہے کی شٹرنگ سب سے اچھی اور بہترین رزلٹ کی حامل ہوتی ہے۔

چھت پلستر کیسے ہوگی

اب بات کرتے ہیں شاپر والے لینٹر کو پلستر کیسے کیا جائے تو اس کا بہترین حل یہ ہے کا شٹرنگ کھلنے کے بعد شاپر کو اتار لیا جائے اور پلستر کرنے سے پہلے مستری سے بولیں کے تیسی یا کسی نوک دھار اوزار سے لینٹر پر ہلکے ہلکے ٹک جو بلکل نارمل ہوں لگا لے اور اس کے بعد پلستر کرے۔یاد رکھیں شاپر والی چھت پر یہ ٹک لازمی لگوائیں نہیں تو آنے والے کچھ سالوں میں پلستر کی پکڑ میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔اور اگر آپ نے سیلنگ کروانی ہو تو پھر شاپر والی چھت کو پلستر کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی شاپر نا ڈالنے کی صورت میں چھت پلستر کروانا ضروری ہو جاتا ہے چاہے آپ سیلنگ کروائیں یا نا کروائیں کیونکہ شاپر نہ ڈالنے کی وجہ سے چھت رف نکلتی ہے جس کی وجہ سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چھت سے ریت نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔

اپنے گھر کے نقشہ جات انتہائی مناسب ریٹ پر بنوانے اور گھر کی کنسٹرکشن کروانے کے لیے پورے پاکستان سے محب وطن کنسٹرکشن کمپنی کی ٹیم سے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔ محب وطن کنسٹرکشن کمپنی تجربہ کار انجینئیرز اور ٹھیکداروں پر مشتمل ہے جو آپکی خدمت اپنا فرض سمجھتی ہے۔

گھر کی تعمیر سے پہلے اردر الفاظ پر مشتمل کتاب '' گھر اپنی نگرانی میں بنوائیں '' کا مطالعہ کریں اور تعمیر میں پائیں بچت اور مضبوطی کتاب کی فہرست دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔ یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔ 0305813978

https://www.myconstructiondoctor.com/2021/01/house-construction-book-urdu.html

تعمیر سے پہلے مالکان اور ٹھیکیدار کے درمیان تفصیلی ایگریمینٹ معاہدہ ضرور کر لیں۔ ایگریمینٹ حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں 03058139778

https://www.myconstructiondoctor.com/2021/01/houe-construction-agreement-copy.html

اگر آپکو اس معلومات سے فائدہ حاصل ہو تو براہ مہربانی اس پوسٹ کو شیئر کریں۔

مزید معلومات کے لیے ٖوزٹ کریں۔

ویب سائٹ

https://www.myconstructiondoctor.com/

یوٹیوب

https://www.youtube.com/channel/UCRWawVlcuowAS9ZiZSBumEA

فیسبک

https://web.facebook.com/Construction-Doctor-102698421875317

رابطہ:

بسم اللہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مناواں باٹا پور لاہور 03058139778

Address

Office No 30A Bismillah Housing Scheme G. T Road BataPur Lahore
Lahore
53400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Construction Doctor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Construction Doctor:

Share