01/11/2025
😭 انتہائی افسوسناک خبر. نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی جان بحق
ذرائع کے مطابق انڈس کالونی کے ایک گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ظفر آباد کے رہائشی (خ د بی بی) زوجہ انعام اللہ گنڈا پور اور(ف ض بی بی) دختر انعام اللہ گنڈاپور سکنہ ظفر آباد اپنے ایک رشتے داروں کے گھر ملنے آئے ہوئے تھے کہ گھر میں داخل ہو کر دو مسلح نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔
انعام اللہ گنڈہ پور کا گھر ظفرآباد میں لعل خروٹی والی گلی محلہ الہی مسجد کے پاس ہے۔ انعام اللہ گنڈہ پور اکرام اللہ گنڈہ پور سیف الرحمن گنڈہ پور حذب اللہ گنڈہ پور اور رضوانی گنڈہ پور یہ پانچ بھائی ہیں ذرائع کے مطابق ان کی اپنی کوئی بھی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے مالکان کی ذاتی دشمنی چل رہی تھی۔