12/05/2026
سرائے نورنگ، لکی مروت سے فہیم اللہ لکھتے ہیں کہ:”میرے ماموں کا بیٹا ریاض ولد کریم خان (گنڈی خانخیل) نورنگ بلاسٹ میں شہید ہو گیا ہے ۔اِس سے پہلے ان کے والد صاحب فوت ہوئے،
پھر چند مہینے بعد اس کے چھوٹے بھائی کو دہشتگردوں نے مارا اور آج اسے بھی شہید کر دیا گیا۔ یہ ایف سی میں ملازم تھا پھر اس کی والدہ نے اس سے نوکری چھڑوائی کہ تم میرے پاس ایک رہ گئے ہو، میں تمہیں کھونا نہیں چاہتی۔
پھر یہ یہاں اپنا زرنج/لوڈر رکشہ خرید کر نورنگ بازار میں مزدوری کرتا تھا اور ظالموں نے آج اسے بھی نہیں چھوڑا جو ماں کا واحد سہارا تھا۔ اس کے گھر میں ,,, اب کوئی مرد باقی نہیں رہا"۔
کچھ اسطرح کی زندگی ہے ہمارے وطن کی بدنصیب ماووں کی۔۔۔