31/05/2026
الحمدللہ رب العالمین والصلوات والسلام علیٰ خاتم النبیین و المرسلین
چٹھہ گلوبل کمیونٹی اپنا تیسرا فری میڈیکل کیمپ 6 جون بروز ہفتہ کو گھمی چک نمبر 139/RB، تحصیل چک جھمرہ، ضلع فیصل آباد میں لگا رہی ہے۔ اس سے قبل پہلا کیمپ علی پور چٹھہ اور دوسرا کیمپ چک غازی چٹھہ میں کامیابی سے منعقد ہوا، جہاں مستحق مریضوں کو مکمل مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں بشمول ماہر ڈاکٹروں سے چیک اپ، لیبارٹری ٹیسٹ (شوگر، بلڈ پریشر ہیپاٹائٹس وغیرہ)، مفت ادویات اور کھانا۔
تیسرے کیمپ میں بھی پروفیسر ڈاکٹروں، سنیر ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم شدید گرمی میں قوم کی خدمت کے لیے حاضر ہوگی۔ تمام سہولیات چیک اپ، ٹیسٹ، ادویات اور مستحقین کے لیے کھانا ،بالکل مفت ہوں گی۔
ذیلی حصے میں دیکھیں وہ محسن چہرے جو آپ کے لیے موجود ہوں گے